aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "fursat"
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دنبیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے
غیروں سے تو فرصت تمہیں دن رات نہیں ہےہاں میرے لیے وقت ملاقات نہیں ہے
اگر فرصت ملے پانی کی تحریروں کو پڑھ لیناہر اک دریا ہزاروں سال کا افسانہ لکھتا ہے
تب ہم دونوں وقت چرا کر لاتے تھےاب ملتے ہیں جب بھی فرصت ہوتی ہے
عقل کو تنقید سے فرصت نہیںعشق پر اعمال کی بنیاد رکھ
تمہیں غیروں سے کب فرصت ہم اپنے غم سے کم خالیچلو بس ہو چکا ملنا نہ تم خالی نہ ہم خالی
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دندیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
اس کو بھی یاد کرنے کی فرصت نہ تھی مجھےمصروف تھا میں کچھ بھی نہ کرنے کے باوجود
ماضیٔ مرحوم کی ناکامیوں کا ذکر چھوڑزندگی کی فرصت باقی سے کوئی کام لے
ہجر کو حوصلہ اور وصل کو فرصت درکاراک محبت کے لیے ایک جوانی کم ہے
ملے مجھے بھی اگر کوئی شام فرصت کیمیں کیا ہوں کون ہوں سوچوں گا اپنے بارے میں
فرصت میں رہا کرتے ہیں فرصت سے زیادہمصروف ہیں ہم لوگ ضرورت سے زیادہ
غیروں کو کب فرصت ہے دکھ دینے کیجب ہوتا ہے کوئی ہمدم ہوتا ہے
وہ کون ہیں جنہیں توبہ کی مل گئی فرصتہمیں گناہ بھی کرنے کو زندگی کم ہے
شب فرقت کا جاگا ہوں فرشتو اب تو سونے دوکبھی فرصت میں کر لینا حساب آہستہ آہستہ
فرصت کار فقط چار گھڑی ہے یارویہ نہ سوچو کی ابھی عمر پڑی ہے یارو
موسم یاد یوں عجلت میں نہ وارے جائیںہم وہ لمحے ہیں جو فرصت سے گزارے جائیں
رہنا تھا اس کے ساتھ بہت دیر تک مگران روز و شب میں مجھ کو یہ فرصت نہیں ملی
نہ مجھ کو کہنے کی طاقت کہوں تو کیا احوالنہ اس کو سننے کی فرصت کہوں تو کس سے کہوں
شیشے کے اس طرف سے میں سب کو تک رہا ہوںمرنے کی بھی کسی کو فرصت نہیں ہے مجھ میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books