aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "irshaad"
یہ انتظار نہیں شمع ہے رفاقت کیاس انتظار سے تنہائی خوبصورت ہے
بات کا زخم ہے تلوار کے زخموں سے سواکیجیے قتل مگر منہ سے کچھ ارشاد نہ ہو
کھینچ لائی ہے محبت ترے در پر مجھ کواتنی آسانی سے ورنہ کسے حاصل ہوا میں
ہوئے ختم سگریٹ اب کیا کریں ہمہے پچھلا پہر رات کے دو بجے ہیں
سوز غم دے کے مجھے اس نے یہ ارشاد کیاجا تجھے کشمکش دہر سے آزاد کیا
کچھ ستارے مری پلکوں پہ چمکتے ہیں ابھیکچھ ستارے مرے سینے میں سمائے ہوئے ہیں
کیا کہوں کتنا فزوں ہے تیرے دیوانے کا دکھاک طرف جانے کا غم ہے اک طرف آنے کا دکھ
بوڑھی ماں کا شاید لوٹ آیا بچپنگڑیوں کا انبار لگا کر بیٹھ گئی
اتنا مانوس ہوں فطرت سے کلی جب چٹکیجھک کے میں نے یہ کہا مجھ سے کچھ ارشاد کیا؟
ممکن ہے یہی دل کے ملانے کا سبب ہوی رت جو ہمیں ہاتھ ملانے نہیں دیتی
کل تیری تصویر مکمل کی میں نےفوراً اس پر تتلی آ کر بیٹھ گئی
زمیں کے پاس کسی درد کا علاج نہیںزمین ہے کہ مرے عہد کی سیاست ہے
دل کو معلوم ہے کیا بات بتانی ہے اسےاس سے کیا بات چھپانی ہے زباں جانتی ہے
رشتہ بحال کاش پھر اس کی گلی سے ہوجی چاہتا ہے عشق دوبارہ اسی سے ہو
نہ جانے اس نے کھلے آسماں میں کیا دیکھاپرندہ پھر سے جہان قفس میں لوٹ آیا
بس اتنا ربط کافی ہے مجھے اے بھولنے والےتری سوئی ہوئی آنکھوں میں اکثر جاگتا ہوں میں
ہمیں تم سے ہمیشہ ملنے آیں کیوںتمہارے پاؤں میں مہندی لگی ہے کیا
سر بلندی مری تنہائی تک آ پہنچی ہےمیں وہاں ہوں کہ جہاں کوئی نہیں میرے سوا
زندگی تو بھی ہمیں ویسے ہی اک روز گزارجس طرح ہم تجھے برسوں سے گزارے ہوئے ہیں
مدتوں آنکھیں وضو کرتی رہیں اشکوں سےتب کہیں جا کے تری دید کے قابل ہوا میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books