aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jale.n"
ان اجڑی بستیوں کا کوئی تو نشاں رہےچولھے جلیں کہ گھر ہی جلیں پر دھواں رہے
حیرت نہیں جلیں جو غریبوں کے جھونپڑےاس رات پی اے سی کا بسیرا ہے شہر میں
دشمنی جم کر کرو لیکن یہ گنجائش رہےجب کبھی ہم دوست ہو جائیں تو شرمندہ نہ ہوں
اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیںکیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں
اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیباتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم
شاخوں سے ٹوٹ جائیں وہ پتے نہیں ہیں ہمآندھی سے کوئی کہہ دے کہ اوقات میں رہے
بندگی ہم نے چھوڑ دی ہے فرازؔکیا کریں لوگ جب خدا ہو جائیں
ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیںمیرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
جاتے ہو خدا حافظ ہاں اتنی گزارش ہےجب یاد ہم آ جائیں ملنے کی دعا کرنا
اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہمیہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم
بہت غرور ہے دریا کو اپنے ہونے پرجو میری پیاس سے الجھے تو دھجیاں اڑ جائیں
پھر کھو نہ جائیں ہم کہیں دنیا کی بھیڑ میںملتی ہے پاس آنے کی مہلت کبھی کبھی
اب ان حدود میں لایا ہے انتظار مجھےوہ آ بھی جائیں تو آئے نہ اعتبار مجھے
جن کو اپنی خبر نہیں اب تکوہ مرے دل کا راز کیا جانیں
زندگی کیا ہے آج اسے اے دوستسوچ لیں اور اداس ہو جائیں
اب کون منتظر ہے ہمارے لیے وہاںشام آ گئی ہے لوٹ کے گھر جائیں ہم تو کیا
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیںورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا کام بنے
کل کا دن ہائے کل کا دن اے جونؔکاش اس رات ہم بھی مر جائیں
گریز پا ہے نیا راستہ کدھر جائیںچلو کہ لوٹ کے ہم اپنے اپنے گھر جائیں
چھپ جائیں کہیں آ کہ بہت تیز ہے بارشیہ میرے ترے جسم تو مٹی کے بنے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books