aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaavish"
ایک بوسہ ہونٹ پر پھیلا تبسم بن گیاجو حرارت تھی مری اس کے بدن میں آ گئی
زندہ رکھیں بزرگوں کی ہم نے روایتیںدشمن سے بھی ملے تو ملے عاجزی سے ہم
اتنی کاوش بھی نہ کر میری اسیری کے لیےتو کہیں میرا گرفتار نہ سمجھا جائے
محنت سے ہے عظمت کہ زمانے میں نگیں کوبے کاوش سینہ نہ کبھی ناموری دی
وہ کیا زندگی جس میں جوشش نہیںوہ کیا آرزو جس میں کاوش نہیں
اب نہ وہ احباب زندہ ہیں نہ رسم الخط وہاںروٹھ کر اردو تو دہلی سے دکن میں آ گئی
جواب دینے کی مہلت نہ مل سکی ہم کووہ پل میں لاکھ سوالات کر کے جاتا ہے
شریک وہ بھی رہا کاوش محبت میںشروع اس نے کیا تھا تمام میں نے کیا
تجھ کو اے صیاد کاوش ہی اگر منظور ہےتو چمن میں چھوڑ دے مجھ کو مرے پر توڑ کر
از سر نو فکر کا آغاز کرنا چاہیئےبے پر و بال سہی پرواز کرنا چاہیئے
ماحول سب کا ایک ہے آنکھیں وہی نظریں وہیسب سے الگ راہیں مری سب سے جدا منظر مرا
شاعری میں انفس و آفاق مبہم ہیں ابھیاستعارہ ہی حقیقت میں خدا سا خواب ہے
کچھ شعر و شاعری سے نہیں مجھ کو فائدہالا حصول کاوش بے جائے خلق ہے
ایک منظر بھی نہ دیکھا گیا مجھ سے کاوشؔسارے عالم کو کوئی دیکھ رہا ہے مجھ میں
بچے گا نہ کاوش سے مژگاں کی دلکہ نشتر بہت آبلہ ایک ہے
میری آواز کو آواز نے تقسیم کیاریڈیو میں ہوں ٹیلیفون کے اندر ہوں میں
سانس لینے بھی نہ پایا تھا کہ منظر گم ہوامیں کسی قابل نہ تھا ورنہ ٹھہرتا اور کچھ
میں تیرگی کو امانت تری سمجھتا ہوںتو روشنی ہے تو کوئی کرن اتار مجھے
سکھ کی زمیں بسیط نہیں ہے تو کیا ہوادکھ تو مرا وشال ہے آکاش کی طرح
کہاں وہ رک کے کوئی بات کر کے جاتا ہےہمیشہ نصف ملاقات کر کے جاتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books