aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "karse"
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسےتیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے
تمہاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیںکسی بہانے تمہیں یاد کرنے لگتے ہیں
زندگی زندہ دلی کا ہے ناممردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
ہزاروں کام محبت میں ہیں مزے کے داغؔجو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرےروز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
کیا ستم ہے کہ اب تری صورتغور کرنے پہ یاد آتی ہے
کیسے کہیں کہ تجھ کو بھی ہم سے ہے واسطہ کوئیتو نے تو ہم سے آج تک کوئی گلہ نہیں کیا
دل کی تکلیف کم نہیں کرتےاب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے
اک طرز تغافل ہے سو وہ ان کو مبارکاک عرض تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے
کیسے آکاش میں سوراخ نہیں ہو سکتاایک پتھر تو طبیعت سے اچھالو یارو
تیرے آنے کی کیا امید مگرکیسے کہہ دوں کہ انتظار نہیں
محبت کرنے والے کم نہ ہوں گےتری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے
کیسے کہہ دوں کہ ملاقات نہیں ہوتی ہےروز ملتے ہیں مگر بات نہیں ہوتی ہے
جھک کر سلام کرنے میں کیا حرج ہے مگرسر اتنا مت جھکاؤ کہ دستار گر پڑے
کتنے عیش سے رہتے ہوں گے کتنے اتراتے ہوں گےجانے کیسے لوگ وہ ہوں گے جو اس کو بھاتے ہوں گے
یاد اسے انتہائی کرتے ہیںسو ہم اس کی برائی کرتے ہیں
رہتا ہے عبادت میں ہمیں موت کا کھٹکاہم یاد خدا کرتے ہیں کر لے نہ خدا یاد
وہ نہ آئے گا ہمیں معلوم تھا اس شام بھیانتظار اس کا مگر کچھ سوچ کر کرتے رہے
حیا نہیں ہے زمانے کی آنکھ میں باقیخدا کرے کہ جوانی تری رہے بے داغ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books