aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kirdaar"
یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکنلوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
وہ چاند ہے تو عکس بھی پانی میں آئے گاکردار خود ابھر کے کہانی میں آئے گا
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔآدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیئے
نئے کردار آتے جا رہے ہیںمگر ناٹک پرانا چل رہا ہے
جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہکان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں
ابھی سے مت مرے کردار کو مرا ہوا جانترے فسانے میں ذکر آئے گا دوبارا مرا
تو اپنی مرضی کے سبھی کردار آزما لےمرے بغیر اب تری کہانی نہیں چلے گی
وہی تو مرکزی کردار ہے کہانی کااسی پہ ختم ہے تاثیر بے وفائی کی
تو کہانی کے بدلتے ہوئے منظر کو سمجھخون روتے ہوئے کردار کی جانب مت دیکھ
کردار دیکھنا ہے تو صورت نہ دیکھیےملتا نہیں زمیں کا پتا آسمان سے
کچھ اس طرح سے وہ شامل ہوا کہانی میںکہ اس کے بعد جو کردار تھا فسانہ ہوا
چیخ اٹھتا ہے دفعتاً کردارجب کوئی شخص بد گماں ہو جائے
خاموش سہی مرکزی کردار تو ہم تھےپھر کیسے بھلا تیری کہانی سے نکلتے
کوئی کردار ادا کرتا ہے قیمت اس کیجب کہانی کو نیا موڑ دیا جاتا ہے
تیرے کردار کو اتنا تو شرف حاصل ہےتو نہیں تھا تو کہانی میں حقیقت کم تھی
عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائےاب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے
تو میرا دوست ہے دشمن ہے مجھے کچھ تو بتاتیرا کردار ترازو نہیں ہوتا مجھ سے
اپنی تعریف سنی ہے تو یہ سچ بھی سن لےتجھ سے اچھا ترا کردار نہیں ہو سکتا
کیوں لوگوں سے مہر و وفا کی آس لگائے بیٹھے ہوجھوٹ کے اس مکروہ نگر میں لوگوں کا کردار کہاں
ایک کردار نیا روز جیا کرتا ہوںمجھ کو شاعر نہ کہو ایک اداکار ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books