aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kufr"
ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفرکعبہ مرے پیچھے ہے کلیسا مرے آگے
دیکھوں تو جرم اور نہ دیکھوں تو کفر ہےاب کیا کہوں جمال رخ فتنہ گر کو میں
زبان ہوش سے یہ کفر سرزد ہو نہیں سکتامیں کیسے بن پئے لے لوں خدا کا نام اے ساقی
عشق میں شکوہ کفر ہے اور ہر التجا حرامتوڑ دے کاسۂ مراد عشق گداگری نہیں
کعبہ کے ڈھانے والے وہ اور لوگ ہوں گےہم کفر جانتے ہیں دل توڑنا کسی کا
کفر و اسلام کی کچھ قید نہیں اے آتشؔشیخ ہو یا کہ برہمن ہو پر انساں ہووے
لائے اس بت کو التجا کر کےکفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
کہتے ہیں تری زلف کوں دیکھ اہل شریعتقربان ہے اس کفر پر ایمان ہمارا
دلیل تابش ایماں ہے کفر کا احساسچراغ شام سے پہلے جلا نہیں کرتے
کہاں ایمان کس کا کفر اور دیر و حرم کیسےترے ہوتے ہوئے اے جاں خیال دو جہاں کیوں ہو
غرض کفر سے کچھ نہ دیں سے ہے مطلبتماشائے دیر و حرم دیکھتے ہیں
کیا ہے فاش پردہ کفر و دیں کا اس قدر میں نےکہ دشمن ہے برہمن اور عدو شیخ حرم میرا
کافر عشق ہوا جب سے میں اس دہر میں ہوںہے مرے کفر سے یہ دین اور ایماں نازاں
کفر اور اسلام میں دیکھا تو نازک فرق تھادیر میں جو پاک تھا کعبے میں وہ ناپاک تھا
میں جستجو سے کفر میں پہنچا خدا کے پاسکعبہ تک ان بتوں کا مجھے نام لے گیا
شیخ لے ہے راہ کعبے کی برہمن دیر کیعشق کا رستہ جدا ہے کفر اور اسلام سے
لگاتا پھر رہا ہوں عاشقوں پر کفر کے فتوےظفرؔ واعظ ہوں میں اور خدمت اسلام کرتا ہوں
کفر و اسلام کے جھگڑے کو چکا دو صاحبجنگ آپس میں کریں شیخ و برہمن کب تک
کچھ اور مانگنا میرے مشرب میں کفر ہےلا اپنا ہاتھ دے مرے دست سوال میں
کفر و ایماں دو ندی ہیں عشق کیںآخرش دونو کا سنگم ہووے گا
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books