aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mahfuuz"
چراغوں کو آنکھوں میں محفوظ رکھنابڑی دور تک رات ہی رات ہوگی
سنا ہے شہر کا نقشہ بدل گیا محفوظؔتو چل کے ہم بھی ذرا اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
اس سے ملنا اور بچھڑنا دیر تک پھر سوچناکتنی دشواری کے ساتھ آئے تھے آسانی میں ہم
کیا خبر کب لوٹ آئیں اجنبی دیسوں سے وہپیڑ پر محفوظ ان کے گھونسلے رکھ چھوڑنا
کبھی میری طلب کچے گھڑے پر پار اترتی ہےکبھی محفوظ کشتی میں سفر کرنے سے ڈرتا ہوں
جو نہ کرنا ہو وہی کام تمہارے لیے ہےمیرے حصے کا بھی آرام تمہارے لیے ہے
سال نو آتا ہے تو محفوظ کر لیتا ہوں میںکچھ پرانے سے کلینڈر ذہن کی دیوار پر
بچھڑ کے خاک ہوئے ہم تو کیا ذرا دیکھوغبار جا کے اسی کارواں سے ملتا ہے
جو ایک لفظ کی خوشبو نہ رکھ سکا محفوظمیں اس کے ہاتھ میں پوری کتاب کیا دیتا
اس قدر محفوظ رہتا ہے کہ وہرام کا اوتار لگتا ہے مجھے
کہاں کسی کو تھی فرصت فضول باتوں کیتمام رات وہاں ذکر بس تمہارا تھا
جلا ہے شہر تو کیا کچھ نہ کچھ تو ہے محفوظکہیں غبار کہیں روشنی سلامت ہے
مرے ہونے نے مجھ کو مار ڈالانہیں تھا تو بہت محفوظ تھا میں
یوں تو کئی کتابیں پڑھیں ذہن میں مگرمحفوظ ایک سادہ ورق دیر تک رہا
ہے جسم سخت مگر دل بہت ہی نازک ہےکہ جیسے آئینہ محفوظ اک چٹان میں ہے
نہیں آسماں تری چال میں نہیں آؤں گامیں پلٹ کے اب کسی حال میں نہیں آؤں گا
خدا محفوظ رکھے انتشار رہنمائی سےاسی منزل پہ آ کے آدمی دیوانہ ہوتا ہے
کٹ گیا جسم مگر سائے تو محفوظ رہےمیرا شیرازہ بکھر کر بھی مثالی نکلا
یہیں گم ہوا تھا کئی بار میںیہ رستہ ہے سب میرا دیکھا ہوا
ہم کو آوارگی کس دشت میں لائی ہے کہ ابکوئی امکاں ہی نہیں لوٹ کے گھر جانے کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books