aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "manzilen aaiin to raste kho gae"
او جانے والے آ کہ ترے انتظار میںرستے کو گھر بنائے زمانے گزر گئے
تیرے گھر آئیں تو ایمان کو کس پر چھوڑیںہم تو کعبے ہی میں اے دشمن دیں اچھے ہیں
گر خندہ یاد آئے تو سینہ کو چاک کرگر غمزہ یاد آئے تو زخم سناں اٹھا
اب تو اتنی بار ہم رستے میں ٹھوکر کھا چکےاب تو ہم کو بھی وہ پتھر دیکھ لینا چاہئے
جب تھی منزل نظر میں تو رستہ تھا ایکگم ہوئی ہے جو منزل تو رستے بہت
اس تعلق کو تو رستے کی رکاوٹ نہ سمجھاب کسی اور کا ہونا ہے تو چل جا ہو جا
گر شیخ عزم منزل حق ہے تو آ ادھرہے دل کی راہ سیدھی و کعبے کی راہ کج
اس سے آگے جاؤ گے تب جانیں گےمنزل تک تو راستہ تم کو لایا ہے
راستے میں مل گئے تو پوچھ لیتے ہیں مزاجاس سے بڑھ کر اور کیا ان کی عنایت چاہئے
اب یاد کبھی آئے تو آئینے سے پوچھومحبوبؔ خزاں شام کو گھر کیوں نہیں جاتے
دل کو غم راس ہے یوں گل کو صبا ہو جیسےاب تو یہ درد کی صورت ہی دوا ہو جیسے
یہ کہاں دوستوں میں آ بیٹھےہم تو مرنے کو گھر سے نکلے تھے
مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دےمیں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے
ہم آج کچھ حسین سرابوں میں کھو گئےآنکھیں کھلیں تو جاگتے خوابوں میں کھو گئے
آ کہ مضبوط کریں پیار کی بنیادوں کوگھر شکستہ ہو تو برسات میں بٹ جاتا ہے
یہ ہم کو چھوڑ کے تنہا کہاں چلے وامقؔابھی تو منزل معراج دار باقی ہے
لوٹ بھی آیا تو صدیوں کی تھکن لائے گاصبح کا بھولا ہوا شام کو گھر آنے تک
حبس دوام تو نہیں دنیا کہ مر رہوںکاہے کو گھر خیال کروں رہ گزر کو میں
کشفیؔ کو کوئی پوچھنے آئے تو دوستوکہنا کہ چند شعر سنا کر چلے گئے
آج بھی ہے وہی مقام آج بھی لب پہ ان کا ناممنزل بے شمار گام اپنے سفر کو کیا کروں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books