aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "marhala"
تلاش رزق کا یہ مرحلہ عجب ہے کہ ہمگھروں سے دور بھی گھر کے لیے بسے ہوئے ہیں
تعلق توڑنے میں پہل مشکل مرحلہ تھاچلو ہم نے تمہارا بوجھ ہلکا کر دیا ہے
بارش کی بہت تیز ہوا میں کہیں مجھ کودرپیش تھا اک مرحلہ جلنے کی طرح کا
میں سنگ رہ نہیں جو اٹھا کر تو پھینک دےمیں ایسا مرحلہ ہوں جو سو بار آئے گا
باقی ابھی ہے کرب کا اک اور مرحلہمحسوس جو کیا ہے اسے سوچنا بھی ہے
یہ مرحلہ بھی کسی امتحاں سے کم تو نہیںوہ شخص مجھ پہ بہت اعتبار کرتا ہے
آسان نہیں مرحلۂ ترک وفا بھیمدت ہوئی ہم اس کو بھلانے میں لگے ہیں
سفر میں ایسے کئی مرحلے بھی آتے ہیںہر ایک موڑ پہ کچھ لوگ چھوٹ جاتے ہیں
سفر میں عشق کے اک ایسا مرحلہ آیاوہ ڈھونڈتا تھا مجھے اور کھو گیا تھا میں
بھٹک کے کوئی گیا دیر کو کوئی کعبےعجیب بھول بھلیاں ہے مرحلہ دل کا
شام آئے اور گھر کے لیے دل مچل اٹھےشام آئے اور دل کے لیے کوئی گھر نہ ہو
وہی کارواں، وہی راستے وہی زندگی وہی مرحلےمگر اپنے اپنے مقام پر کبھی تم نہیں کبھی ہم نہیں
جاں نذر کی تو دونوں جہاں مل گئے ہمیںطے مرگ و زندگی کا ہر اک مرحلہ ہوا
ابھی ہیں قرب کے کچھ اور مرحلے باقیکہ تجھ کو پا کے ہمیں پھر تری تمنا ہے
خواب کے آگے شکست خواب کا تھا سامنایہ سفر تھا مرحلہ در مرحلہ ٹوٹا ہوا
مٹا دے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہےکہ دانہ خاک میں مل کر گل و گلزار ہوتا ہے
مشکل پسند ہی سہی میں وصل میں مگراب کے یہ مرحلہ مجھے آساں بھی چاہیئے
ہر مرحلۂ غم میں ملی اس سے تسلیہر موڑ پہ گھبرا کے ترا نام لیا ہے
ہزار مرتبہ بہتر ہے بادشاہی سےاگر نصیب ترے کوچے کی گدائی ہو
ہار اس کی جیتنے کا شوق میرا لے گئیپھر مجھے ہارا ہوا ہر مرحلہ اچھا لگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books