aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mariiz-e-ishq"
جسم ایسا گھل گیا ہے مجھ مریض عشق کادیکھ کر کہتے ہیں سب تعویذ ہے بازو نہیں
ادھر کیا کیا عجوبے ہو رہے ہیںمریض عشق اچھے ہو رہے ہیں
اے مقلد بو الہوس ہم سے نہ کر دعوائے عشقداغ لالہ کی طرح رکھتے ہیں مادر زاد ہم
لبوں پہ جان ہے اک دم کا اور میہماں ہےمریض عشق و محبت کا تیرے حال یہ ہے
عشقؔ روشن تھا وہاں دیدۂ آہو سے چراغمیں جو یک رات گیا قیس کے کاشانے میں
وحشت دل کے خریدار بھی ناپید ہوئےکون اب عشق کے بازار میں کھولے گا دکاں
تھا جس پہ ناز کبھی اب وہ آرزو نہ رہینیاز عشق کی پہلی سی آبرو نہ رہی
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
تو جو تلوار سے نہلائے لہو میں مجھ کوغسل صحت ہوا بھی عشق کی بیماری سے
یہ دل کب عشق کے قابل رہا ہےکہاں اس کو دماغ و دل رہا ہے
مرض عشق کو شفا سمجھےدرد کو درد کی دوا سمجھے
مرض عشق جسے ہو اسے کیا یاد رہےنہ دوا یاد رہے اور نہ دعا یاد رہے
عیسیٰ سے دوائے مرض عشق نہ ہوگیہاں ان کو کوئی ڈھونڈ کے لے آئے کہیں سے
اس مرض کو مرض عشق کہا کرتے ہیںنہ دوا ہوتی ہے جس کی نہ دعا ہوتی ہے
بعد فنا بھی ہے مرض عشق کا اثردیکھو کہ رنگ زرد ہے میرے غبار کا
تخم ریحاں کھلا طبیب مجھےیعنی ہوں میں مریض حضرت خال
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
دیکھ آؤ مریض فرقت کورسم دنیا بھی ہے ثواب بھی ہے
سننے والے رو دئیے سن کر مریض غم کا حالدیکھنے والے ترس کھا کر دعا دینے لگے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books