aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muddat"
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیںاور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
ایک مدت سے مری ماں نہیں سوئی تابشؔمیں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
مدت کے بعد آج اسے دیکھ کر منیرؔاک بار دل تو دھڑکا مگر پھر سنبھل گیا
مدت ہوئی اک شخص نے دل توڑ دیا تھااس واسطے اپنوں سے محبت نہیں کرتے
مدت کے بعد اس نے جو کی لطف کی نگاہجی خوش تو ہو گیا مگر آنسو نکل پڑے
ہوئی مدت کہ غالبؔ مر گیا پر یاد آتا ہےوہ ہر اک بات پر کہنا کہ یوں ہوتا تو کیا ہوتا
اب گھر بھی نہیں گھر کی تمنا بھی نہیں ہےمدت ہوئی سوچا تھا کہ گھر جائیں گے اک دن
مدت سے خواب میں بھی نہیں نیند کا خیالحیرت میں ہوں یہ کس کا مجھے انتظار ہے
مدت کے بعد خواب میں آیا تھا میرا باپاور اس نے مجھ سے اتنا کہا خوش رہا کرو
ایک مدت سے خیالوں میں بسا ہے جو شخصغور کرتے ہیں تو اس کا کوئی چہرہ بھی نہیں
ایک مدت سے نہ قاصد ہے نہ خط ہے نہ پیاماپنے وعدے کو تو کر یاد مجھے یاد نہ کر
آج ناگاہ ہم کسی سے ملےبعد مدت کے زندگی سے ملے
مدت ہوئی ہے بچھڑے ہوئے اپنے آپ سےدیکھا جو آج تم کو تو ہم یاد آ گئے
میرے رونے کی حقیقت جس میں تھیایک مدت تک وہ کاغذ نم رہا
مدت ہوئی کہ زندہ ہوں دیکھے بغیر اسےوہ شخص میرے دل سے اتر تو نہیں گیا
شہر میں جیسے کوئی آسیب ہےشہر میں مدت سے ہنگامہ نہیں
پڑھتے پھریں گے گلیوں میں ان ریختوں کو لوگمدت رہیں گی یاد یہ باتیں ہماریاں
پہلو میں میرے دل کو نہ اے درد کر تلاشمدت ہوئی غریب وطن سے نکل گیا
تمہارے ہجر میں آنکھیں ہماری مدت سےنہیں یہ جانتیں دنیا میں خواب ہے کیا چیز
وہ ایک راز! جو مدت سے راز تھا ہی نہیںاس ایک راز سے پردہ اٹھا دیا گیا ہے
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books