aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mulkii"
اگر مذہب خلل انداز ہے ملکی مقاصد میںتو شیخ و برہمن پنہاں رہیں دیر و مساجد میں
اس ملک کی سرحد کو کوئی چھو نہیں سکتاجس ملک کی سرحد کی نگہبان ہیں آنکھیں
وطن کی پاسبانی جان و ایماں سے بھی افضل ہےمیں اپنے ملک کی خاطر کفن بھی ساتھ رکھتا ہوں
وے صورتیں الٰہی کس ملک بستیاں ہیںاب دیکھنے کو جن کے آنکھیں ترستیاں ہیں
ہر ملک اس کے آگے جھکتا ہے احتراماًہر ملک کا ہے فادر ہندوستاں ہمارا
ملک تو ملک گھروں پر بھی ہے قبضہ اس کااب تو گھر بھی نہیں چلتے ہیں سیاست کے بغیر
یہ کیسی سیاست ہے مرے ملک پہ حاویانسان کو انساں سے جدا دیکھ رہا ہوں
منیرؔ اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہےکہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ
کارواں جن کا لٹا راہ میں آزادی کیقوم کا ملک کا ان درد کے ماروں کو سلامؔ
میں بہت کمزور تھا اس ملک میں ہجرت کے بعدپر مجھے اس ملک میں کمزور تر اس نے کیا
بوٹ ڈاسن نے بنایا میں نے اک مضموں لکھاملک میں مضموں نہ پھیلا اور جوتا چل گیا
سب مرے چاہنے والے ہیں مرا کوئی نہیںمیں بھی اس ملک میں اردو کی طرح رہتا ہوں
جرأت کہاں کہ اپنا پتہ تک بتا سکوںجیتا ہوں اپنے ملک میں اوروں کے نام سے
اس ملک میں بھی لوگ قیامت کے ہیں منکرجس ملک کے ہر شہر میں اک حشر بپا ہے
وطن پرستی ہمارا مذہب ہیں جسم و جاں ملک کی امانتکریں گے برپا قہر عدو پر رہے گا دائم وطن سلامت
طبل و علم ہی پاس ہیں اپنے نہ ملک و مالہم سے خلاف ہو کے کرے گا زمانہ کیا
گنجائش دو شاہ نہیں ایک ملک میںوحدانیت کے حق کی یہی بس دلیل ہے
کون مر کر دوبارہ زندہ ہواکون ملک فنا سے لوٹا ہے
دل لگی کے واسطے دہلی میں ہے مٹیا محلکون جاوے خاک اڑانے ملک بیکانیر کو
ریختہ کے قصر کی بنیاد اٹھائی اے نصیرؔکام ہے ملک سخن میں صاحب مقدور کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books