aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muravvat"
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کیبڑی آرزو تھی ملاقات کی
دیکھی ہیں بڑے غور سے میں نے وہ نگاہیںآنکھوں میں مروت کا کہیں نام نہیں ہے
ان کو کیا کام ہے مروت سے اپنی رخ سے یہ منہ نہ موڑیں گےجان شاید فرشتے چھوڑ بھی دیں ڈاکٹر فیس کو نہ چھوڑیں گے
بے عذر وہ کر لیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کریہ اہل مروت ہیں تقاضا نہ کریں گے
بے مروت ہو بے وفا ہو تماپنے مطلب کے آشنا ہو تم
ان کو کیا کام ہے مروت سے اپنی سے یہ منہ نہ موڑیں گےجان شاید فرشتے چھوڑ بھی دیں ڈاکٹر فیس کو نہ چھوڑیں گے
دوستوں سے دشمنی اور دشمنوں سے دوستیبے مروت بے وفا بے رحم یہ کیا ڈھنگ ہے
پھر اس کے بعد ہمیں تشنگی رہے نہ رہےکچھ اور دیر مروت سے کام لے ساقی
اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت سیکھوتم پہ مرتے ہیں تو کیا مار ہی ڈالو گے ہمیں
یہی کمرہ تھا جس میں چین سے ہم جی رہے تھےیہ تنہائی تو اتنی بے مروت اب ہوئی ہے
ایک دو بار تو روکوں گا مروت میں تجھےسیکڑوں بار تو اصرار نہیں کر سکتا
دل کی اک ایک خرابی کا سبب جانتے ہیںپھر بھی ممکن ہے کہ ہم تم سے مروت کر جائیں
تمہاری آنکھوں کی گردشوں میں بڑی مروت ہے ہم نے مانامگر نہ اتنی تسلیاں دو کہ دم نکل جائے آدمی کا
مروت میں ہونے لگا ہے اضافہمحبت میں آنے لگی ہے کمی
سلام تیری مروت کو مہربانی کوملا اک اور نیا سلسلہ کہانی کو
بزم میں اس بے مروت کی مجھےدیکھنا پڑتا ہے کیا کیا دیکھیے
وہ آ گئی تو مروت میں پیش کرنا پڑیوہ چائے اس کی نہیں تھی جو اس نے پی لی تھی
اب تو فقط بدن کی مروت ہے درمیاںتھا ربط جان و دل تو شروعات ہی میں تھا
بے مروت تجھے آزردہ کریں گے ہم لوگیہ تری نازکیٔ طبع کی ایجاد ہیں سب
کیا ہے چشم مروت نے آج مائل مہرمیں ان کی بزم سے کل آب دیدہ آیا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books