aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "musalsal"
مسلسل حادثوں سے بس مجھے اتنی شکایت ہےکہ یہ آنسو بہانے کی بھی تو مہلت نہیں دیتے
اس قدر مسلسل تھیں شدتیں جدائی کیآج پہلی بار اس سے میں نے بے وفائی کی
کس کی تلاش ہے ہمیں کس کے اثر میں ہیںجب سے چلے ہیں گھر سے مسلسل سفر میں ہیں
جو لوگ گزرتے ہیں مسلسل رہ دل سےدن عید کا ان کو ہو مبارک تہ دل سے
ہر اک شکست تمنا پہ مسکراتے ہیںوہ کیا کریں جو مسلسل فریب کھاتے ہیں
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہےجانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
ایسا ہے کہ سب خواب مسلسل نہیں ہوتےجو آج تو ہوتے ہیں مگر کل نہیں ہوتے
مسلسل سوچتے رہتے ہیں تم کوتمہیں جینے کی عادت ہو گئی ہے
بس اک خطا کی مسلسل سزا ابھی تک ہےمرے خلاف مرا آئینہ ابھی تک ہے
زندگی نام ہے اک جہد مسلسل کا فناؔراہرو اور بھی تھک جاتا ہے آرام کے بعد
اک مسلسل دوڑ میں ہیں منزلیں اور فاصلےپاؤں تو اپنی جگہ ہیں راستہ اپنی جگہ
مسلسل ایک ہی تصویر چشم تر میں رہیچراغ بجھ بھی گیا روشنی سفر میں رہی
وقت کی سعیٔ مسلسل کارگر ہوتی گئیزندگی لحظہ بہ لحظہ مختصر ہوتی گئی
یہ بستیاں ہیں کہ مقتل دعا کیے جائیںدعا کے دن ہیں مسلسل دعا کیے جائیں
مسلسل دھوپ میں چلنا چراغوں کی طرح جلنایہ ہنگامے تو مجھ کو وقت سے پہلے تھکا دیں گے
اک کرب مسلسل کی سزا دیں تو کسے دیںمقتل میں ہیں جینے کی دعا دیں تو کسے دیں
ہار جائے گی یقیناً تیرگیگر مسلسل روشنی زندہ رہی
غم مسلسل ہو تو احباب بچھڑ جاتے ہیںاب نہ کوئی دل تنہا کے قریں آئے گا
عاجزی آج ہے ممکن ہے نہ ہو کل مجھ میںاس طرح عیب نکالو نہ مسلسل مجھ میں
کسی کے جور مسلسل کا فیض ہے اخگرؔوگرنہ درد ہمارے سخن میں کتنا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books