aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "o.dhe"
پیڑ کے نیچے ذرا سی چھاؤں جو اس کو ملیسو گیا مزدور تن پر بوریا اوڑھے ہوئے
سنتے ہیں کہ ان راہوں میں مجنوں اور فرہاد لٹےلیکن اب آدھے رستے سے لوٹ کے واپس جائے کون
اب زمینوں کو بچھائے کہ فلک کو اوڑھےمفلسی تو بھری برسات میں بے گھر ہوئی ہے
آدھے گھر میں میں ہوتا ہوں آدھے گھر میں تنہائیکون سی چیز کہاں رکھ دی ہے کون مجھے بتلائے گا
ترے تصور کی دھوپ اوڑھے کھڑا ہوں چھت پرمرے لیے سردیوں کا موسم ذرا الگ ہے
میرے اندر ایک دستک سی کہیں ہوتی رہیزندگی اوڑھے ہوئے میں بے خبر سوتی رہی
ایک بے چہرہ مسافر رنگ اوڑھےدھند میں چلتے ہوئے دیکھا گیا ہے
یہ شخص جو تجھے آدھا دکھائی دیتا ہےاس آدھے شخص کو اپنا بنا کے دیکھ کبھی
آدھے پیڑ پہ سبز پرندے آدھا پیڑ آسیبی ہےکیسے کھلے یہ رام کہانی کون سا حصہ میرا ہے
برباد وفا ہو کر مسجود جہاں دل ہوآدھے میں بنے مسجد آدھے میں صنم خانہ
کیا خبر کس موڑ پر بکھرے متاع احتیاطپتھروں کے شہر میں ہوں آئینہ اوڑھے ہوئے
نہ میری آنکھ نہ قلب و جگر میں رہتا ہےوہ درد بن کے مرے آدھے سر میں رہتا ہے
اپنا آپ پڑا رہ جاتا ہے بس اک اندازے پرآدھے ہم اس دھرتی پر ہیں آدھے اس سیارے پر
زمانہ اپنی عریانی پہ خوں روئے گا کب تکہمیں دیکھو کہ اپنے آپ کو اوڑھے ہوئے ہیں
پاگل کیا ہے عشق نے آدھا جو رہ گیااب آدھے سر کے درد کا پورا مریض ہوں
لہو میری نسوں میں بھی کبھی کا جم چکا تھابدن پر برف کو اوڑھے ندی بھی سو رہی تھی
بے خبر روڈ پہ ان بھاگتے بچوں کو میںکتنی حسرت سے تھکن اوڑھے ہوئے دیکھتا ہوں
ساری دنیا جیسے نامردی کو اوڑھے ہر طرفبس تماشائی کھڑی ہے چشم حیرانی کے ساتھ
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیںابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books