aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "patthar-dil"
اک درد ہو بس آٹھ پہر دل میں کہ جس کوتخفیف دوا سے ہو نہ تسکین دعا سے
کتنے دل تھے جو ہو گئے پتھرکتنے پتھر تھے جو صنم ٹھہرے
ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیںعمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں
آخر انسان ہوں پتھر کا تو رکھتا نہیں دلاے بتو اتنا ستاؤ نہ خدارا مجھ کو
دل کا چھونا تھا کہ جذبات ہوئے پتھر کےایسا لگتا ہے کہ ہم شہر طلسمات میں ہیں
پتھر بھی چٹختے ہیں تو دے جاتے ہیں آوازدل ٹوٹ رہے ہیں تو صدا کیوں نہیں دیتے
بے خبر پھول کو بھی کھینچ کے پتھر پہ نہ مارکہ دل سنگ میں خوابیدہ صنم ہوتا ہے
پہلا پتھر یاد ہمیشہ رہتا ہےدکھ سے دل آباد ہمیشہ رہتا ہے
پتھر تو ہزاروں نے مارے تھے مجھے لیکنجو دل پہ لگا آ کر اک دوست نے مارا ہے
لگایا ہے دل بھی تو پتھر سے میں نےمری زندگی کی یہی اک خطا ہے
ایک دل پتھر بنے اور ایک دل بن جائے مومآخر اتنا فرق کیوں تقسیم آب و گل میں ہے
جلوں گا میں کہ دل اس بت کا غیر پر آیااڑے گی آگ کہ پتھر گرا ہے پتھر پر
لوگ پتھر کے تھے فریاد کہاں تک کرتےدل کے ویرانے ہم آباد کہاں تک کرتے
پتھر میں کون جونک لگائے گا میرے دوستدل ہے تو مبتلا بھی کہیں ہونا چاہئے
پتھر کو بساؤں گا نہیں اس میں کبھی میںدل میرا حرم ہے کوئی بت خانہ نہیں ہے
تمہارا دل مرے دل کے برابر ہو نہیں سکتاوہ شیشہ ہو نہیں سکتا یہ پتھر ہو نہیں سکتا
اک ٹھیس بھی ہلکی سی پتھر سے گراں تر ہےنازک ہے یہ دل اتنا شیشے کا ہو گھر جیسے
دل میں جب بات نہیں رہ سکتیکسی پتھر کو سنا دیتے ہیں
ستارہ ہے کوئی گل ہے کہ دل ہےتری ٹھوکر میں پتھر مختلف ہے
عمارت دیر و مسجد کی بنی ہے اینٹ و پتھر سےدل ویرانہ کی کس چیز سے تعمیر ہوتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books