aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qaid"
قربتیں ہوتے ہوئے بھی فاصلوں میں قید ہیںکتنی آزادی سے ہم اپنی حدوں میں قید ہیں
مجھے تو قید محبت عزیز تھی لیکنکسی نے مجھ کو گرفتار کر کے چھوڑ دیا
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیںموت سے پہلے آدمی غم سے نجات پاے کیوں
وفا کی خیر مناتا ہوں بے وفائی میں بھیمیں اس کی قید میں ہوں قید سے رہائی میں بھی
گھر میں خود کو قید تو میں نے آج کیا ہےتب بھی تنہا تھا جب محفل محفل تھا میں
بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہقسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں
ہمیں پینے سے مطلب ہے جگہ کی قید کیا بیخودؔاسی کا نام جنت رکھ دیا بوتل جہاں رکھ دی
بوسے بیوی کے ہنسی بچوں کی آنکھیں ماں کیقید خانے میں گرفتار سمجھئے ہم کو
زندگی جبر ہے اور جبر کے آثار نہیںہائے اس قید کو زنجیر بھی درکار نہیں
ساحل پہ قید لاکھوں سفینوں کے واسطےمیری شکستہ ناؤ ہے طوفاں لیے ہوئے
عجیب قید تھی جس میں بہت خوشی تھی مجھےاب اشک تھمتے نہیں ہیں یہ کیا رہا ہوا میں
رہا کر دے قفس کی قید سے گھایل پرندے کوکسی کے درد کو اس دل میں کتنے سال پالے گا
لفظ کی قید سے رہا ہو جاآ مری آنکھ سے ادا ہو جا
زلفوں میں کیا قید نہ ابرو سے کیا قتلتو نے تو کوئی بات نہ مانی مرے دل کی
جب مے کدہ چھٹا تو پھر اب کیا جگہ کی قیدمسجد ہو مدرسہ ہو کوئی خانقاہ ہو
قید مذہب واقعی اک روگ ہےآدمی کو چاہئے آزاد ہو
کفر و اسلام کی کچھ قید نہیں اے آتشؔشیخ ہو یا کہ برہمن ہو پر انساں ہووے
قید مذہب کی گرفتاری سے چھٹ جاتا ہےہو نہ دیوانہ تو ہے عقل سے انساں خالی
تصویر میں جو قید تھا وہ شخص رات کوخود ہی فریم توڑ کے پہلو میں آ گیا
موت آ جائے قید میں صیادآرزو ہو اگر رہائی کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books