aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "raaz-daa.n"
رازداں ہوتے ہیں وہ گھر اکثرجن گھروں میں دھواں نہیں ہوتا
کوئی ہم نفس نہیں ہے کوئی رازداں نہیں ہےفقط ایک دل تھا اپنا سو وہ مہرباں نہیں ہے
جانے کیا بھر دی ہیں اس نے اس چمن میں شوخیاںجو بھی آیا وہ چمن کا رازداں بنتا گیا
اسے صبح ازل انکار کی جرأت ہوئی کیونکرمجھے معلوم کیا وہ رازداں تیرا ہے یا میرا
ستارۂ خواب سے بھی بڑھ کر یہ کون بے مہر ہے کہ جس نےچراغ اور آئنے کو اپنے وجود کا راز داں کیا ہے
ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنابن گیا رقیب آخر تھا جو رازداں اپنا
تعجب ان کو ہے کیوں میری خود کلامی پرہر آدمی کا کوئی راز داں ضروری ہے
آگے بڑھے نہ قصۂ عشق بتاں سے ہمسب کچھ کہا مگر نہ کھلے راز داں سے ہم
عقل کو کیوں بتائیں عشق کا رازغیر کو راز داں نہیں کرتے
میرے صنم کدے میں کئی اور بت بھی ہیںاک میری زندگی کے تمہیں راز داں نہیں
سبب ہر ایک مجھ سے پوچھتا ہے میرے رونے کاالٰہی ساری دنیا کو میں کیونکر راز داں کر لوں
نگاہ شوق اگر دل کی ترجماں ہو جائےتو ذرہ ذرہ محبت کا راز داں ہو جائے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہےہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے
میری آنکھوں کا رات دن رونامیرے خوابوں کی آب یاری ہے
لمحوں کے تار کھینچتا رہتا تھا رات دناک شخص لے گیا مری صدیاں سمیٹ کے
میں روز دانہ نہیں ڈالتا پرندوں کوکہ بھول جاؤں تو وہ چھت پہ بیٹھے رہتے ہیں
رات دن پھر رہا ہوں گلیوں میںمیرا اک شخص کھو گیا ہے یہاں
آتا ہوں میں زمانے کی آنکھوں میں رات دنلیکن خود اپنی نظروں سے اب تک نہاں ہوں میں
اپنے چاروں سمت دیواریں اٹھانا رات دنرات دن پھر ساری دیواروں میں در کرنا مجھے
یہ تیرا مال کسی روز ڈس ہی لے گا تجھےاگر تو اس میں سے خیرات کچھ نہیں کرے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books