aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ruuh"
عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میںنظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں
مری روح کی حقیقت مرے آنسوؤں سے پوچھومرا مجلسی تبسم مرا ترجماں نہیں ہے
جوانی کیا ہوئی اک رات کی کہانی ہوئیبدن پرانا ہوا روح بھی پرانی ہوئی
ملتی ہے غم سے روح کو اک لذت حیاتجو غم نصیب ہے وہ بڑا خوش نصیب ہے
سوچو تو سلوٹوں سے بھری ہے تمام روحدیکھو تو اک شکن بھی نہیں ہے لباس میں
اس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھاروح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی
تمام جسم کی عریانیاں تھیں آنکھوں میںوہ میری روح میں اترا حجاب پہنے ہوئے
آخر کو روح توڑ ہی دے گی حصار جسمکب تک اسیر خوشبو رہے گی گلاب میں
راستہ دے کہ محبت میں بدن شامل ہےمیں فقط روح نہیں ہوں مجھے ہلکا نہ سمجھ
بجھی روح کی پیاس لیکن سخیمرے ساتھ میرا بدن بھی تو ہے
تیری روح میں سناٹا ہے اور مری آواز میں چپتو اپنے انداز میں چپ ہے میں اپنے انداز میں چپ
کسی معشوق کا عاشق سے خفا ہو جاناروح کا جسم سے گویا ہے جدا ہو جانا
روح کو روح سے ملنے نہیں دیتا ہے بدنخیر یہ بیچ کی دیوار گرا چاہتی ہے
بعد مرنے کے بھی ارمان یہی ہے اے دوستروح میری ترے آغوش محبت میں رہے
دل کو سکون روح کو آرام آ گیاموت آ گئی کہ دوست کا پیغام آ گیا
وہ مری روح کی الجھن کا سبب جانتا ہےجسم کی پیاس بجھانے پہ بھی راضی نکلا
بچھڑ کے تجھ سے مجھے ہے امید ملنے کیسنا ہے روح کو آنا ہے پھر بدن کی طرف
تیرے نغموں سے ہے رگ رگ میں ترنم پیداعشرت روح ہے ظالم تری آواز نہیں
میں جانتا ہوں تری روح کی طلب جاناںتجھے بدن کی طرف سے نہیں چھوؤں گا میں
کون کہتا ہے ملاقات مری آج کی ہےتو مری روح کے اندر ہے کئی صدیوں سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books