aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "saude"
سچ کے سودے میں نہ پڑنا کہ خسارا ہوگاجو ہوا حال ہمارا سو تمہارا ہوگا
کسی کی زلف کے سودے میں رات کی ہے بسرکسی کے رخ کے تصور میں دن تمام کیا
خواہش سود تھی سودے میں محبت کے ولےسر بسر اس میں زیاں تھا مجھے معلوم نہ تھا
کسی خسارے کے سودے میں ہاتھ آیا تھاسو ایک قیمتی شے میں شمار اس کا ہے
جی اگر زلفوں کے سودے میں ترے دوں تو نہ بولپہلی قیمت کے تئیں مشک بہا کہتے ہیں
زلف پر پیچ کے سودے میں عجب کیا امکاںگر الجھ جائے خریدار خریدار کے ساتھ
یہ علم کا سودا یہ رسالے یہ کتابیںاک شخص کی یادوں کو بھلانے کے لیے ہیں
راستہ سوچتے رہنے سے کدھر بنتا ہےسر میں سودا ہو تو دیوار میں در بنتا ہے
جب یار نے اٹھا کر زلفوں کے بال باندھےتب میں نے اپنے دل میں لاکھوں خیال باندھے
نہ کر سوداؔ تو شکوہ ہم سے دل کی بے قراری کامحبت کس کو دیتی ہے میاں آرام دنیا میں
سودا گری نہیں یہ عبادت خدا کی ہےاے بے خبر جزا کی تمنا بھی چھوڑ دے
حیرت سے تکتا ہے صحرا بارش کے نذرانے کوکتنی دور سے آئی ہے یہ ریت سے ہاتھ ملانے کو
فکر معاش عشق بتاں یاد رفتگاںاس زندگی میں اب کوئی کیا کیا کیا کرے
بڑا گھاٹے کا سودا ہے صداؔ یہ سانس لینا بھیبڑھے ہے عمر جیوں جیوں زندگی کم ہوتی جاتی ہے
بوجھ اٹھانا شوق کہاں ہے مجبوری کا سودا ہےرہتے رہتے اسٹیشن پر لوگ قلی ہو جاتے ہیں
غریبی امیری ہے قسمت کا سوداملو آدمی کی طرح آدمی سے
کیفیت چشم اس کی مجھے یاد ہے سوداؔساغر کو مرے ہاتھ سے لیجو کہ چلا میں
سر میں سودا بھی نہیں دل میں تمنا بھی نہیںلیکن اس ترک محبت کا بھروسا بھی نہیں
سوداؔ جو بے خبر ہے وہی یاں کرے ہے عیشمشکل بہت ہے ان کو جو رکھتے ہیں آگہی
کون کسی کا غم کھاتا ہےکہنے کو غم خوار ہے دنیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books