aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taish"
ظفرؔ آدمی اس کو نہ جانئے گا وہ ہو کیسا ہی صاحب فہم و ذکاجسے عیش میں یاد خدا نہ رہی جسے طیش میں خوف خدا نہ رہا
نگاہیں ملتے ہی یوں کام کر جانا محبت کانہ ان کو کچھ خبر ہونا نہ مجھ کو کچھ خبر ہونا
شب غم کا مرا اک ساتھ قصہ مختصر ہوناادھر دم توڑنا میرا ادھر پیدا سحر ہونا
یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکنلوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
ایک مدت سے مری ماں نہیں سوئی تابشؔمیں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
آج تو دل کے درد پر ہنس کردرد کا دل دکھا دیا میں نے
جس سے پوچھیں ترے بارے میں یہی کہتا ہےخوب صورت ہے وفادار نہیں ہو سکتا
مدت کے بعد خواب میں آیا تھا میرا باپاور اس نے مجھ سے اتنا کہا خوش رہا کرو
ابھی ہیں قرب کے کچھ اور مرحلے باقیکہ تجھ کو پا کے ہمیں پھر تری تمنا ہے
ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنسجو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
تمہارا صرف ہواؤں پہ شک گیا ہوگاچراغ خود بھی تو جل جل کے تھک گیا ہوگا
ہجر کو حوصلہ اور وصل کو فرصت درکاراک محبت کے لیے ایک جوانی کم ہے
مصروف ہیں کچھ اتنے کہ ہم کار محبتآغاز تو کر لیتے ہیں جاری نہیں رکھتے
چاند چہرے مجھے اچھے تو بہت لگتے ہیںعشق میں اس سے کروں گا جسے اردو آئے
اگر یونہی مجھے رکھا گیا اکیلے میںبر آمد اور کوئی اس مکان سے ہوگا
میرے سینے سے ذرا کان لگا کر دیکھوسانس چلتی ہے کہ زنجیر زنی ہوتی ہے
جھونکے کے ساتھ چھت گئی دستک کے ساتھ در گیاتازہ ہوا کے شوق میں میرا تو سارا گھر گیا
کوئی تتلی نشانے پر نہیں ہےمیں بس رنگوں کا پیچھا کر رہا ہوں
اجنبی راستوں پر بھٹکتے رہےآرزوؤں کا اک قافلا اور میں
اس کے خط رات بھر یوں پڑھتا ہوںجیسے کل امتحان ہو میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books