aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zaKHmo.n"
اور کیا اس سے زیادہ کوئی نرمی برتوںدل کے زخموں کو چھوا ہے ترے گالوں کی طرح
الٰہی کیا علاقہ ہے وہ جب لیتا ہے انگڑائیمرے سینے میں سب زخموں کے ٹانکے ٹوٹ جاتے ہیں
جاتی ہے دھوپ اجلے پروں کو سمیٹ کےزخموں کو اب گنوں گا میں بستر پہ لیٹ کے
بات کا زخم ہے تلوار کے زخموں سے سواکیجیے قتل مگر منہ سے کچھ ارشاد نہ ہو
زخموں کو رفو کر لیں دل شاد کریں پھر سےخوابوں کی کوئی دنیا آباد کریں پھر سے
خاموشی کے ناخن سے چھل جایا کرتے ہیںکوئی پھر ان زخموں پر آوازیں ملتا ہے
ایک میں ہوں کہ اس آشوب نوا میں چپ ہوںورنہ دنیا مرے زخموں کی زباں بولتی ہے
کوئی پرانا خط کچھ بھولی بسری یادزخموں پر وہ لمحے مرہم ہوتے ہیں
نمک بھر کر مرے زخموں میں تم کیا مسکراتے ہومرے زخموں کو دیکھو مسکرانا اس کو کہتے ہیں
غیر ممکن ہے ترے گھر کے گلابوں کا شمارمیرے رستے ہوئے زخموں کے حسابوں کی طرح
سورج نے اک نظر مرے زخموں پہ ڈال کےدیکھا ہے مجھ کو کھڑکی سے پھر سر نکال کے
تجھے سینے سے لگا لوں تجھے دل میں رکھ لوںدرد کی چھاؤں میں زخموں کی اماں میں آ جا
ہمارے دل پہ جو زخموں کا باب لکھا ہےاسی میں وقت کا سارا حساب لکھا ہے
فکر تیری ٹھیک پر میری انا کا بھی تو سوچدور سے بس دیکھ لے زخموں کو میرے چھو نہیں
رستے ہوئے زخموں کا ہو کچھ اور مداوایہ حرف تسلی کوئی مرہم تو نہیں ہے
سبھی زخموں کے ٹانکے کھل گئے ہیںہمیں ہنسنا بہت مہنگا پڑا ہے
اے اہل وفا داد جفا کیوں نہیں دیتےسوئے ہوئے زخموں کو جگا کیوں نہیں دیتے
آہ یہ برسات کا موسم یہ زخموں کی بہارہو گیا ہے خون دل آنکھوں سے جاری ان دنوں
لہو میں تیرتا پھرتا ہے میرا خستہ بدنمیں ڈوب جاؤں تو زخموں کو دیکھے بھالے کون
چارہ گر خوب سمجھتا ہے کہ ان زخموں کوکوئی مرہم نہیں نشتر ہی شفا دیتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books