aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रखता"
میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوںکاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے
فاختہ کی مجبوری یہ بھی کہہ نہیں سکتیکون سانپ رکھتا ہے اس کے آشیانے میں
تجھ کو کیا ہو گیا کہ چیزوں کوکہیں رکھتا ہے ڈھونڈھتا ہے کہیں
سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہےستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں
یوں جو تکتا ہے آسمان کو توکوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
عشق آغاز میں ہلکی سی خلش رکھتا ہےبعد میں سیکڑوں آزار سے لگ جاتے ہیں
زمانہ ہم سے بھلا دشمنی تو کیا رکھتاسو کر گیا ہے ہمیں پائمال ویسے ہی
چرا کے خواب وہ آنکھوں کو رہن رکھتا ہےاور اس کے سر کوئی الزام بھی نہیں آتا
میں سارا دن بہت مصروف رہتا ہوں مگر جوں ہیقدم چوکھٹ پہ رکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
کون رکھتا ہے اندھیرے میں دیا آنکھ میں خوابتیری جانب ہی ترے لوگ اشارا کرتے
سفر شوق میں کیوں کانپتے ہیں پاؤں ترےآنکھ رکھتا ہے تو پھر آنکھ چراتا کیا ہے
مختصر قصۂ غم یہ ہے کہ دل رکھتا ہوںراز کونین خلاصہ ہے اس افسانے کا
بزم یاراں میں رہتا ہوں تنہااور تنہائی بزم لگتی ہے
دل میں رکھتا ہے نہ پلکوں پہ بٹھاتا ہے مجھےپھر بھی اک شخص میں کیا کیا نظر آتا ہے مجھے
ایک طرف تمہیں جلدی ہے اس کے دل میں گھر کرنے کیایک طرف وہ کر دیتا ہے رفتہ رفتہ ایک طرف
قلندر جز دو حرف لا الٰہ کچھ بھی نہیں رکھتافقیہ شہر قاروں ہے لغت ہائے حجازی کا
قدم رکھتا ہے جب رستوں پہ یار آہستہ آہستہتو چھٹ جاتا ہے سب گرد و غبار آہستہ آہستہ
زباں رکھتا ہوں لیکن چپ کھڑا ہوںمیں آوازوں کے بن میں گھر گیا ہوں
رکھتا پھروں ہوں خرقہ و سجادہ رہن مےمدت ہوئی ہے دعوت آب و ہوا کیے
فطرت نے مجھے بخشے ہیں جوہر ملکوتیخاکی ہوں مگر خاک سے رکھتا نہیں پیوند
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books