aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "रहमत"
فرد عمل سیاہ کئے جا رہا ہوں میںرحمت کو بے پناہ کئے جا رہا ہوں میں
بہار گلشن امید بھی سیراب ہو جائےکرم کی آرزو اے ابر رحمت ہم بھی رکھتے ہیں
ہر گام پر طریق محبت میں موت تھیاس راہ میں کھلے در رحمت کہاں کہاں
صوم زاہد کو مبارک رہے عابد کو صلوٰۃعاصیوں کو تری رحمت پہ بھروسا کرنا
کبھی میں دیکھتا ہوں اس کی رحمتکبھی میں اپنی چادر دیکھتا ہوں
اک شہر آرزو پہ بھی ہونا پڑا خجلھل من مزید کہتی ہے رحمت دعا کے بعد
بھروسہ کس قدر ہے تجھ کو اخترؔ اس کی رحمت پراگر وہ شیخ صاحب کا خدا نکلا تو کیا ہوگا
ترے احساس کی خوشبو ہمیشہ تازہ رہتی ہےتری رحمت کی بارش سے مرادیں بھیگ جاتی ہیں
رحمان کی رحمت ہو کہ بھگوان کی مورتہر کھیل کا میدان یہاں بھی ہے وہاں بھی
تیری رحمت تو مسلم ہے مگر یہ تو بتاکون بجلی کو خبر دیتا ہے کاشانوں کی
رحمت بے پناہ کے صدقےاعتماد نجات باقی ہے
کب تک تظلم آہ بھلا مرگ کے تئیںکچھ پیش آیا واقعہ رحمت کو کیا ہوا
امیر اچھا شگون مے کیا ساقی کی فرقت میںجو برسا ابر رحمت جائے مے شیشوں میں بھر رکھا
کوئی یہ پوچھے کہ واعظ کا کیا بگڑتا ہےجو بے عمل پہ بھی رحمت وہ بے نیاز کرے
وسعت رحمت حق دیکھ کہ بخشا جاوےمجھ سا کافر کہ جو ممنون معاصی نہ ہوا
رحمت سے تیری کیا کیا ہیں نعمتیں میسران نعمتوں کا مجھ کو ہے قدرداں بنایا
رحمت ہوگی طالب عصیاںرشک کرے گی پاکئ دامن
سر محشر ہم ایسے عاصیوں کا اور کیا ہوگادر جنت نہ وا ہوگا در رحمت تو وا ہوگا
رحمت سید لولاک پہ کامل ایمانامت سید لولاک سے خوف آتا ہے
مرے گناہ زیادہ ہیں یا تری رحمتکریم تو ہی بتا دے حساب کر کے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books