aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "Taalaa"
ترے جواہر طرف کلہ کو کیا دیکھیںہم اوج طالع لعل و گہر کو دیکھتے ہیں
قسم جو کھائیے تو طالع زلیخا کیعزیز مصر کا بھی صاحب اک غلام لیا
اٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیںفقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم
پوری آواز سے اک روز پکاروں تجھ کواور پھر میری زباں پر ترا تالا لگ جائے
تنگی رفیق رہ تھی عدم یا وجود تھامیرا سفر بہ طالع چشم حسود تھا
کل تلک وہ جو مرے سر کی قسم کھاتا تھاآج سر اس نے مرا کیسے اچھالا دیکھوں
لکھا کرے کوئی احکام طالع مولودکسے خبر ہے کہ واں جنبش قلم کیا ہے
تیری باتوں کو میں نے اے واعظاحتراماً ہنسی میں ٹالا ہے
دیکھ اپنا حال زار منجم ہوا رقیبتھا سازگار طالع ناساز دیکھنا
وہی بناتے تھے لوہے کو توڑ کر تالاپھر اس کے بعد وہی چابیاں بناتے تھے
یوں سوال وصل پر ٹالا کیا برسوں کوئیصبر کر مضطر نہ ہو تیرا کہا ہو جائے گا
یہی کہہ کر اجل کو قرض خواہوں کی طرح ٹالاکہ لے کر آج قاصد یار کا پیغام آئے گا
کیا کچھ نہ تھا ازل میں نہ تالا جو تھے درستہم کو دل شکستہ قضا نے دلا دیا
آنکھوں کے گھر میں آئی نہیں روشنی کنورؔٹوٹا ہے پھر سے نیند کا تالا تو کیا ہوا
پیکر عشاق ساز طالع نا ساز ہےنالہ گویا گردش سیارہ کی آواز ہے
خوشا اقبال رنجوری عیادت کو تم آئے ہوفروغ شمع بالیں طالع بیدار بستر ہے
فنا کو سونپ گر مشتاق ہے اپنی حقیقت کافروغ طالع خاشاک ہے موقوف گلخن پر
رات کے منہ پر اجالا چاہیئےچور کے گھر میں بھی تالا چاہیئے
توفیق سے کب کوئی سروکار چلے ہےدنیا میں فقط طالع بیدار چلے ہے
عاجز ہیں اپنے طالع بیدار سے بہتہر رات ہم کو کوئی کہانی سنائی جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books