aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jeb"
دیوانگی سے دوش پہ زنار بھی نہیںیعنی ہمارے جیب میں اک تار بھی نہیں
جیب میں کچھ تو رہے گا علویؔلاؤ تم سب کی دعا لے جاؤں
بھری ہو جیب تو انساں نشے میں چور رہتا ہےذرا سی تنگ دستی سب نزاکت چھین لیتی ہے
شمع آسا چہ سر دعویٰ و کو پاۓ ثباتگل صد شعلہ بہ یک جیب شکیبائی ہے
اک آفتاب ہے مری جیب نگاہ میںپہنائی نمود سحر کس کے پاس ہے
مجھے چاک جیب و دامن سے نہیں مناسبت کچھیہ جنوں ہی کو مبارک رہ و رسم عامیانہ
تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہجب آنکھ کھل گئی نہ زیاں تھا نہ سود تھا
میں نے آنکھوں سے جیب بھر لی ہےدیکھتا ہوں کہاں چھپے گا تو
میں اس گلی میں گیا اور دل و نگاہ سمیتجمالؔ جیب میں جو کچھ تھا جھاڑ آیا ہوں
صحبت پیر روم سے مجھ پہ ہوا یہ راز فاشلاکھ حکیم سربجیب ایک کلیم سر بکف
گویا اس سوچ میں ہے دل میں لہو بھر کے گلابدامن و جیب کو گلنار کروں یا نہ کروں
صرف میں ہی نہیں بازار کی مندی کا شکارجیب میں لے کے خسارے تو سبھی جائیں گے
دیوانہ نہ سمجھے ہمیں وہ سمجھے شرابیاب چاک کبھی جیب و گریباں نہ کریں گے
کر رحم میرے جیب و گریباں پہ ہم نفسچلتی ہے کوئے یار میں کیونکر ہوا نہ پوچھ
لوگ اسے بھگوان کہیں گےجس کی جیب میں پیسے ہوں گے
تصویر تیری یوں ہی رہے کاش جیب میںگویا کہ حسن وادیٔ کیلاش جیب میں
اک انگوٹھی لے نہ پائیں اتنے میں اس کے لیےجوڑ رکھے تھے جو پیسے جیب خرچے کاٹ کر
تیری راہوں میں بھٹکتے ہوئے موت آ جائےاور ایسے میں مری جیب سے نقشہ نکلے
ہر اہل ہوس جیب میں بھر لایا ہے پتھرہمسائے کی بیری پہ ابھی بور پڑا ہے
نہاں ہے گوہر مقصود جیب خود شناسی میںکہ یاں غواص ہے تمثال اور آئینہ دریا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books