بانٹ ڈالے ایسے ہم نے دل کے ٹکڑے کاٹ کر
بانٹ ڈالے ایسے ہم نے دل کے ٹکڑے کاٹ کر
جنم دن پہ بانٹتے ہیں کیک جیسے کاٹ کر
اک انگوٹھی لے نہ پائیں اتنے میں اس کے لیے
جوڑ رکھے تھے جو پیسے جیب خرچے کاٹ کر
ہم ندی کے دو کنارے ملنا تو ممکن نہیں
پر ملیں گے ایک دن دونوں کنارے کاٹ کر
حوصلوں پے ان پرندوں کے نہ کرنا شک کبھی
ہے رہا ہونا جنہیں پنجرہ پروں سے کاٹ کر
عشق جس میں نا بچھڑنے کا ذرا بھی ڈر رہے
کھیلنا ہے کھیل پر سانپوں کے کھانے کاٹ کر
زندگی سے ایسے کاٹا سین اس نے عشق کا
دیکھتا ہے کوئی جیسے فلم گانے کاٹ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.