aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tauba"
ہم توبہ کر کے مر گئے بے موت اے خمارؔتوہین مے کشی کا مزا ہم سے پوچھئے
کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا
آخر ہیں کون لوگ جو بخشے ہی جائیں گےتاریخ کے حرام سے توبہ کیے بغیر
خمارؔ بلا نوش تو اور توبہتجھے زاہدوں کی نظر لگ گئی ہے
فکر عقبیٰ کی مستی اتر جائے گی توبہ ٹوٹی تو قسمت سنور جائے گیتم کو دنیا میں جنت نظر آئے گی شیخ جی مے کدے کا نظارہ کرو
توبہ تو کر چکا ہوں مگر پھر بھی اے عدمؔتھوڑا سا زہر لا کہ طبیعت اداس ہے
پھروں ڈھونڈتا میکدہ توبہ توبہ مجھے آج کل اتنی فرصت نہیں ہےسلامت رہے تیری آنکھوں کی مستی مجھے مے کشی کی ضرورت نہیں ہے
بہاروں میں بھی مے سے پرہیز توبہخمارؔ آپ کافر ہوئے جا رہے ہیں
کہاں تو خمارؔ اور کہاں کفر توبہتجھے پارساؤں نے بہکا دیا ہے
تمہارے غم سے توبہ کر رہا ہوںتعجب ہے میں ایسا کر رہا ہوں
کرشما سازی حسن ازل ارے توبہمرا ہی آئینہ مجھ کو دکھا کے لوٹ لیا
برسات کے آتے ہی توبہ نہ رہی باقیبادل جو نظر آئے بدلی میری نیت بھی
توبہ کرتا ہوں کل سے پیوں گا نہیں مے کشی کے سہارے جیوں گا نہیںمیری توبہ سے پہلے مگر ساقیا صرف دے ایک جام آخری آخری
بات ساقی کی نہ ٹالی جائے گیکر کے توبہ توڑ ڈالی جائے گی
میں توبہ تو کر لوں مگر اک بات ہے واعظکیا آج سے گردش میں پیالے نہ رہیں گے
کیسے بے رحم ہیں صیاد الٰہی توبہموسم گل میں مجھے کاٹ کے پر رکھتے ہیں
توبہ کے ٹوٹنے کا بھی کچھ کچھ ملال تھاتھم تھم کے سوچ سوچ کے شرما کے پی گیا
کسی کا زلف کو لہرا کے چلنا اف توبہشراب ناب ازل کے نشے میں مست پری
مری الفت تعجب ہو گئی توبہ معاذ اللہکہ منہ سے بھی نہ نکلے بات اور افسانہ ہو جائے
گزرے ہیں مے کدے سے جو توبہ کے بعد ہمکچھ دور عادتاً بھی قدم لڑکھڑائے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books