aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vahshii"
انشاؔ جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیاوحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا
بات یہ ہے کہ سکون دل وحشی کا مقامکنج زنداں بھی نہیں وسعت صحرا بھی نہیں
اس سمت وحشی خواہشوں کی زد میں پیمان وفااس سمت لہروں کی دھمک کچا گھڑا آوارگی
کون و مکاں سے ہے دل وحشی کنارہ گیراس خانماں خراب نے ڈھونڈا ہے گھر کہاں
قید میں ہے ترے وحشی کو وہی زلف کی یادہاں کچھ اک رنج گراں باری زنجیر بھی تھا
درود بر دل وحشی سلام بر تپ عشقخود اپنی حمد خود اپنی ثنا کے ساتھ ہوں میں
تار نگہ میں اس کے کیونکر پھنسے نہ یہ دلآنکھوں نے جس کے لاکھوں وحشی غزال باندھے
اے قیس جنوں پیشہ انشاؔ کو کبھی دیکھاوحشی ہو تو ایسا ہو رسوا ہو تو ایسا ہو
تمہیں تو علم ہے میرے دل وحشی کے زخموں کوتمہارا وصل مرہم ہے کبھی ملنے چلے آؤ
ہوا کچھ ایسی چلی ہے کہ تیرے وحشی کومزاج پرسی باد صبا گوارا نہیں
زمانہ پیچ اندر پیچ تھا ہم لوگ وحشی تھےخیال آزار تھے لہجے اکہرے کر لیے ہم نے
جانے کس لمحۂ وحشی کی طلب ہے کہ فلکدیکھنا چاہے مرے شہر کو جنگل کر کے
ضدی وحشی الہڑ چنچل میٹھے لوگ رسیلے لوگہونٹ ان کے غزلوں کے مصرعے آنکھوں میں افسانے تھے
کمی نہ کی ترے وحشی نے خاک اڑانے میںجنوں کا نام اچھلتا رہا زمانے میں
اس واسطے کہ ہیں یہ وحشی نکل نہ جاویںآنکھوں کو میری مژگاں ڈوروں سے کستیاں ہیں
پھر در دل پہ کوئی دینے لگا ہے دستکجانیے پھر دل وحشی کا طلب گار ہے کون
اپنے پردے کا رکھنا ہے گر کچھ بھرم سامنے آنا جانا مناسب نہیںایک وحشی سے یہ چھیڑ اچھی نہیں کیا کرو گے اگر یہ مچل جائے گا
وحشی ہوا نے ایسے برہنہ کئے بدناپنا لہو لباس بنانا پڑا ہمیں
جب جب دل وحشی کو ترے غم نے ستایاہم بیٹھ گئے زانوئے غمخوار سے لگ کر
تھک گیا ہے دل وحشی مرا فریاد سے بھیجی بہلتا نہیں اے دوست تری یاد سے بھی
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books