aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तड़प"
اور کچھ دیر ستم سہہ لیں تڑپ لیں رو لیںاپنے اجداد کی میراث ہے معذور ہیں ہم
تڑپ صحن چمن میں آشیاں میں شاخساروں میںجدا پارے سے ہو سکتی نہیں تقدیر سیمابی
تو کیا مجھے تم جلا ہی لو گی گلے سے اپنے لگا ہی لو گیجو پھول جوڑے سے گر پڑا ہے تڑپ کے اس کو اٹھا ہی لو گی
ہو صداقت کے لیے جس دل میں مرنے کی تڑپپہلے اپنے پیکر خاکی میں جاں پیدا کرے
جس نے کسی کی دل دوز داستاں جو سنیتو سن کے تڑپ اٹھا ہے
کسی نے زہر غم دیا تو مسکرا کے پی گئےتڑپ میں بھی سکوں نہ تھا، خلش بھی سازگار تھی
یا زمینوں کی محبت میں تڑپ کر ناگاہآسمانوں سے کوئی شوخ ستارہ ٹوٹے
تری تڑپ سے نہ تڑپا تھا میرا دل لیکنترے سکون سے بے چین ہو گیا ہوں میں
تڑپ بجلی سے پائی حور سے پاکیزگی پائیحرارت لی نفس ہائے مسیح ابن مریم سے
تڑپ جاتا ہوں میں جب دل ذرا تسکین پاتا ہےاسی انداز سے مجھ کو سہارے یاد آتے ہیں
میرے لیے زندگی تڑپ تھیتیرے لیے غم بھی قہقہہ تھا
گنگ صدیوں کے تناظر میں کوئی بولتا ہےوقت جذبے کے ترازو پہ زر و سیم و جواہر کی تڑپ تولتا ہے!
ذرے میں گر تڑپ ہے تو اس ارض پاک سےسورج میں روشنی ہے تو اس آسماں سے ہے
گرمی سے تڑپ رہے تھے جان داراور دھوپ میں تپ رہے تھے کہسار
تڑپ تڑپ کرزندگی کی ہر سانس کو
زندگی سے یہ پرانا خاک داں معمور ہےموت میں بھی زندگانی کی تڑپ مستور ہے
دل تڑپ کر کہہ رہا ہے جلد اس دنیا کو چھوڑچوڑیاں توڑیں تو پھر زنجیر ہستی کو بھی توڑ
کوڑھ تھا اس کو تپ دق تھا؟ نہ جانے کیا تھا؟یا بڑھاپا ہی تھا شاید۔۔۔
آنکھوں میں کوئی پیاس ہو دل میں کوئی تڑپپھیلے ہوئے افق سے افق تک سراب ہیں
جو شاخ میں پھول کی نمو ہےجو بحر میں موج کی تڑپ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books