Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

غربت و وطن

سجاد حیدر یلدرم

غربت و وطن

سجاد حیدر یلدرم

MORE BYسجاد حیدر یلدرم

    رشید لکھنے کی میز پر، داہنا ہاتھ، اور ہاتھ پر سر رکھے ہوئے خیال میں مستغرق بیٹھا ہے۔ لمپ کی روشنی اس کے چہرے پر پڑ رہی ہے اور بتا رہی ہے کہ گو شہر میں (اس شہر میں جہاں رشید، غربت کے دن، انس واضطراب کی کچھ عجیب آمیزش کے ساتھ کاٹ رہا ہے) گو اس شہر میں اس وقت خاموشی چھائی ہوئی ہے، لیکن اس کے دل میں خیالات کا طوفان موجزن ہے۔

    چار طرف سناٹا ہے اور تاریکی، صرف کمرے میں گھڑی کھٹ۔۔۔ کھٹ۔۔۔ کھٹ کر رہی ہے، گلی کا کتا بھونکتا ہے، قریب کے کمرے میں نوکر، دن کا کام ختم کرکے گہری نیند (حیات ساعیانہ کا انعام!) سو رہا ہے اور اس کی خرخراہٹ کی آواز یہاں تک آ رہی ہے۔ رشید اپنے خیالات سے عاجز آکر اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور بہت مضطرب حالت میں کمرے میں ٹہلنے لگتا ہے اوراپنے دل سے باتیں کرنے لگتا ہے۔

    ’’غربت اچھی کہ نئی دنیا، نیا آسمان نئے مناظر پیش نظر ہوتے ہیں۔

    نہیں، وطن اچھا کہ پرانے دوست، پرانے رفیق، جانی پہچانی آوازیں، جانی پہچانی صورتیں، سنائی دیتی ہیں، دکھائی دیتی ہیں۔

    نہیں غربت اچھی جس میں ہر تجربہ نیا، ہر بات نئی، جو دو آدمی ملتے ہیں گویا دو دریا ہیں کہ پہلے جدا جدا بہ رہے تھے، اب سنگم ہوا۔

    نہیں، وطن اچھا جہاں پرانے دوست گویا دو پودے ہیں کہ ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے اگے اور بڑھے۔

    نہیں غربت اچھی جہاں دوست نما دشمن اور آشنا صورت اغیار تو نہیں ہوتے جن کی مدارات کرنی پڑے۔ جہاں غیر یہ صاف کہہ کے ملتا ہے کہ میں غیر ہوں اور دوست، آہ! دوست نہیں تو شنا سا بن کے جدا ہوتا ہے۔

    نہیں وطن اچھا جہاں وہ آدمی نہیں ملتے جن سے دل میں حس محبت پیدا ہو نہ یاد ایام گزشتہ۔

    نہیں نہیں بے یار نہ غربت اچھی نہ وطن اچھا اور بایار۔۔۔ یہ ان خوش نصیبوں سے پوچھیے جو یاد رکھتے ہیں۔‘‘

    رشید ایک آرام کرسی میں گر پڑتا ہے اور پھر خاموش خیال میں محو ہوجاتا ہے۔ پھر تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد کاغذ کے ٹکڑے پر پنسل سے کچھ لکھتا جاتا ہے۔

    یہ ایک زائیدہ اضطراب غزل تھی جسے وہ تسکین خاطر کے لیے کونے میں رکھے ہوئے ہارمونیم پر جاکر بجاتا ہے۔

    غزل
    بنے ہیں ہونٹ مرے نالہ و فغاں کے لیے
    ہے سینہ وقف مرا سوزش نہاں کے لیے

    کوئی زمانہ کا شاکی، کوئی فلک کا ہے
    ہمارے سارے گلے اپنے مہرباں کے لیے

    ہلاک کرکے رہےگا، مجھے تغافل دوست
    ہے اک نگاہ کا اغماض نیم جاں کے لیے

    ڈھونڈ، ڈھونڈ کے سب مجھ پہ مشق اے احباب
    رہے نہ طرز ستم کوئی آسماں کے لیے

    ہوئے جو طعنہ اعدا کبھی ذرا کو بند
    زباں سے کام اعزا نے خود سناں کے لیے

    گڑک چمک تو نہ اے برق اس سے کیا حاصل
    شرارہ ایک تھا کافی اس آشیاں کے لیے

    مرا جو حصہ ہے، وہ مجھ کو اے مصیبت دے
    ہوا کرے ہے اگر عیش کل جہاں کے لیے

    چمن میں بلبل مہجور کی نہیں کچھ یاد
    تڑپ رہی ہے قفس میں وہ بوستاں کے لئے

    بھلا دے یاد وطن جب میں جانوں اے غربت
    وطن کا عشق ہے اک روگ میری جاں کے لئے

    مقابل کے مکاں کی کھڑکی کھلتی ہے اور رشید کا پڑوسی اس شہر کی زبان میں کہتا ہے۔

    ’’مسٹر رشید! شاید آج آپ کے وطن سے کوئی بڑی خوشخبری آئی ہے۔ اگرچہ مجھے معلوم نہیں کہ وہ کیا ہے۔ لیکن میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں (اور ذرا معترضانہ تبسم سے) مگر آدھی رات کو تو خوشی نہ منانی چاہیے۔‘‘

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے