Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نہیں

MORE BYبلند اقبال

    ٹھیک ہی تو ہے جب محبت احترام بن جائے تو پھر پیار کے لیے پیشانی ہونٹ۔۔۔ آپا نے سوچا اور پھر یہ تبدیلی بھی ایک دن کی تو نہ تھی پورے چودہ سال۔۔۔ اب تو آپا خود بھی اپنا اصلی نام بھولتی جا رہی تھی۔۔۔ وقت کو تو جیسے پر لگے تھے، تیرہ سال کی تھیں آپا، جب ہی اماں نے جھبلا سی دیا تھا کہ لڑکی ذات ہے نہ جانے کب قد نکال لے، پھر قرآن شریف بھی حفظ کرا دیا سوائے دو ایک سورۃ کے، جن میں ازدواجی مسائل کا ذکر تھا اور پھر آپا کی یادداشت بھی اتنی اچھی کہ مجال ہے جو زیر و زبر کا بھی فرق آیا ہو۔۔۔ لفظ تو جیسے سینے میں ہی اتر گئے تھے، بولیں بھی تو نون غنے کی آواز نکلے۔ سالوں کو گننے کے بجائے اماں نے پہلی ماہواری پر ہی ہاتھ پیلے کر دیے۔ سب کچھ تو سیدھا تھا کچھ بھی تو ٹیڑھا نہ ہو سکا۔۔۔ میاں جی کی پرچون کی دکان تھی۔ آٹا، چاول، گھی، شکر سارے محلے کا راشن بندھا تھا۔ وہ جو گھر آئی تو جیسے برکتیں نازل ہو گئی۔ ھن برسنے لگا۔ دولت کی ریل پیل بڑھتی ہی گئی اور پھر آپا بھی ایسی سگھڑ کہ پوچھو نا، گھر کا یہ حال کہ دالان ایسا صاف جیسے مسجد کا صحن، سارا محلہ جوتے دروازے پہ اتار کر ہی گھر میں آتا تھا، پھر آپا نے گھر گھر جاکر قرآن شریف کا درس دینا شروع کر دیا، شروع میں محلے کے بچے اور پھر سارے بڑے ان کے گرد دائروں میں بیٹھنے لگے۔ آواز میں ایسا سوز کہ لفظ جادو بن جائے، تلاوت کرتیں تو بس ایک سحر بن جاتا، کسی کی مجال جو اپنی جگہ سے ذرا ہل بھی پائے۔ ادھر کاروبار تھا جو پھیلتا ہی جا رہا تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ میاں جی بھی آپا کے رنگ میں ر نگتے چلے گئے۔ پہلے کچی ٹوپی پھر داڑھی اور پھر ٹخنوں سے اوپر تک پاجامہ ان کا حلیہ جو بدلا، پرچون والے سے حاجی صاحب کہلانے لگے ہر آتا جاتا جھک کر سلام کرتا، آپا کی خیریت بھی معلوم کرتا۔ آپا سارے جگ کی آپا جو تھیں۔۔۔ عزت واحترام کا مرکز، میاں جی بھی ملاقاتوں میں بخیل نہ تھے پر کاروبار میں تیز۔۔۔ ایک سے چار دوکانیں ہو گئیں۔ نوکر چاکر کی ریل پیل بڑھتے ہوئے کاروبار سے میاں جی خوش تو بہت تھے پر بےچین بھی۔۔۔ شادی کو چودہ سال ہو گئے، خود آپا چودہ سے اٹھائیس کی مگر اولاد کے آثار دور دور تک نہ تھے۔ آپا نے سارا قرآن مجید دم کر کے دیکھ لیا، کعبہ شریف پر دونوں نے رو روکر دعائیں بھی مانگی، ہر سال کے ملا کر نو حج اور پھر ڈھیروں عمرے۔۔۔ مگر کیا بات تھی جو سنوائی نہ ہو رہی تھی۔ ساری ہی برکتیں تھی ایک لے دے کر یہی اولاد کی رحمت کہیں درمیان میں رک گئی تھی۔ آپا اندر ہی اندر گھٹتی بھی تھی مگر رحمت خدا وندی سے کسے انکار تھا۔۔۔ ایک رات سوتے میں گھبرا کر اٹھ بیٹھیں، ایسا لگا کہ جیسے اندر ہی اندر کوئی خلا ہے جو پھیلتا جا رہا ہے اور پھر خواب میں دیکھا کہ جیسے ہواؤں میں اڑ رہی ہیں، آنکھ کھلی تو پسینے میں شرابور۔۔۔ میاں جی کو سوتے سے اٹھایا اور آیت الکرسی پڑھنے کو کہا۔۔۔ میاں جی نے آیت الکرسی پڑھ کر آپا پر کئی بار پھونکا، پیشانی پہ کئی بار پیار بھی کیا اور دھیرے دھیرے تھپکنے لگے کہ کیسے بھی آپا دوبارہ سو جائیں۔۔۔ سونے کو تو آپا سو گئیں مگر دل پہ اتنا بوجھ کہ جیسے سل رکھی ہو۔ صبح سویرے میاں جی اٹھ کر دوکان چلے گئے، جاتے جاتے پھر پیشانی پر بوسہ دیا اور آپا سے وعدہ لیا کہ اس بار ڈاکٹروں سے بھی علاج کروائیں گی۔۔۔ پر فائدہ تو کچھ نہ ہوا۔۔۔ ہاں اس بات نے آپا کی نیند ہی اڑا دی کہ اﷲ کی رحمت کا نزول دراصل آپا ہی کی صحت میں کسی کمی کی وجہ سے نہیں ہو رہا ہے۔۔۔ اب تو یہ حال کہ سوتے جاگتے قرآن شریف کی تلاوت کرتیں اور رات دیر تک نمازیں۔۔۔ پہلے میاں پر پڑھ کر پھونکتی تھیں اب خود پہ۔۔۔ ادھر میاں جی بھی کچھ دنوں تک دوکان پر کھوئے ہوئے سے رہے، آخر ایک دن آپا کے دونوں ہاتھوں کو تھام کر سامنے دوزانوں ہو کر بیٹھ گئے، بڑی ہی ملائمیت سے آپا سے کہا۔۔۔ دین و دنیا کے سارے ہی سبق آپ نے مجھے پڑھائے ہیں۔ آپ جو پہلے دل کا پیار تھیں اب آنکھ کا احترام بھی ہیں، خود شریعت میں بھی ہے اور آپ تو ایمان کی اعلیٰ منزلوں سے واقف ہیں۔۔۔ مجھے اجازت دے دیجئے کہ محض اولاد کی خاطر دوسری شادی کر لوں ورنہ اس بڑھتے ہوئے کاروبار کا تو کوئی بھی وارث نہیں۔۔۔ آپا نے یہ سنا تو روح کی گہرائیوں سے ایسی چیخیں کہ گھر کے در و دیوار تک کانپ اٹھے، ایمان کی آخری منزل سے پہلی منزل تک سارا سفر ایک ہی جواب میں طے کر دیا۔۔۔ نہیں۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے