’’یا اللہ
کھانے کو روٹی دے!
پہننے کو کپڑا دے!
رہنے کو مکان دے!
عزت اور آسودگی کی زندگی دے!‘‘
’’میاں یہ بھی کوئی مانگنے کی چیزیں ہیں؟
کچھ اور مانگا کر‘‘
بابا جی! آپ کیا مانگتے ہیں؟
’’میں؟‘‘
میں یہ چیزیں نہیں مانگتا۔
میں تو کہتا ہوں
اللہ میاں۔۔۔ مجھے ایمان دے!
نیک عمل کی توفیق دے!
’’بابا جی! آپ ٹھیک دعا مانگتے ہیں۔
انسان وہی چیز تو مانگتا ہے۔
جو اس کے پاس نہیں ہوتی۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.