مساوات
ایک بڑی مچھلی نے ایک ننھی سی مچھلی کو پکڑ لیا۔ اور اسے نگل جانا چاہا۔
ننھی مچھلی نے چلا کر کہا۔’’ یہ سراسر بے انصافی ہے۔ میں تمہاری طرح زندہ رہنا چاہتی ہوں۔ قانون کی نظر میں ہم سب مچھلیاں یکساں ہیں۔‘‘
بڑی مچھلی نے جواب دیا۔’’ میں تم سے اس بات پر ہرگز بحث کرنے کیلئے تیار نہیں کہ ہم سب ایک ایسے ہیں۔ اگر تم میرا شکار ہونا پسند نہیں کرتیں تو آؤ مجھے اپنا شکار بنالو۔
آؤنا!’’ مجھے نِگل لو۔ڈرتی کاہے کوہو۔‘‘
چھوٹی مچھلی نے بڑی مچھلی کو نگلنے کیلئے منہ کھولا۔ مگر بے سود۔
آخر کار تنگ آکر کہنے لگی۔’’ تم مجھے نِگل لو‘‘۔
کہانی:سلوگب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.