Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

پتھر کی سرگذشت

فیودور سلوگب

پتھر کی سرگذشت

فیودور سلوگب

MORE BYفیودور سلوگب

    شہر میں پتھر کی ایک سڑک تھی۔

    گزرتی ہوئی گاڑی کے پہیے نے ایک پتھر کو دوسرے پتھروں سے جدا کردیا۔ اس پتھر نے دل میں سوچا۔’’ مجھے اپنے ہم جنسوں کے ساتھ موجودہ حالات میں نہیں رہنا چاہئے۔ بہتر یہی ہے کہ میں کسی اور جگہ جا کررہوں‘‘۔

    ایک لڑکا آیا اور اس پتھر کو اٹھا کرلے گیا۔

    پتھر نے دل میں خیال کیا۔’’ میں نے سفر کرنا چاہا تو سفر بھی نصیب ہوگیا۔۔۔۔۔۔ صرف آہنی ارادہ کی ضرورت تھی‘‘۔ لڑکے نے پتھر کو ایک گھر کی جانب پھینک دیا۔

    پتھر نے خیال کیا’’ میں نے ہوا میں اڑنا چاہا تھا۔ یہ خواہش بھی پوری ہوگئی۔۔۔ صرف ارادہ کی دیر تھی۔ پتھرکھٹ سے کھڑکی کے شیشہ پر لگا۔

    شیشہ یہ کہہ کر چکنا چور ہوگیا۔’’بدمعاش۔۔۔۔۔۔ ایسا کرنے سے تمہارا کیا مطلب ہے؟‘‘ تم نے بہت اچھا کیا۔ جو میرے راستے سے ہٹ گئے۔ میں نہیں چاہتا کہ لوگ میرے راستے میں حائل ہوں‘‘۔ ہر ایک چیز میری مرضی کے مطابق ہونی چاہئے۔ یہ میرا اصول ہے‘‘۔

    یہ کہہ کر پتھر ایک نرم بسر پر جا پڑا۔

    پتھر نے بستر پر پڑے ہوئے خیال کیا۔’’ میں نے کافی سفر کیا ہے اب ذرا دو گھڑی آرام تو کرلوں‘‘۔

    ایک نوکر آیا اور اس نے پتھر کو بستر پر سے اٹھا کر باہر سڑک پر پھینک دیا۔ سڑک پر گرتے ہی پتھر نے اپنے ہم جنسوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔’’ بھائیو! خدا تمہیں سلامت رکھے۔ میں ابھی ابھی ایک عالیشان عمارت سے ہو کر آرہا ہوں ۔لیکن اسکی شان و شوکت مجھے بالکل متاثر نہ کرسکی۔ میرا دل تم لوگوں کی ملاقات کیلئے بیتاب تھا۔ چنانچہ اب میں واپس آگیا ہوں۔‘‘

    کہانی:سلوگب

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے