اندھا ہو جانے پر
دلچسپ معلومات
(ملٹن کےمشہور سانٹ ON HIS BLINDNESS کا ترجمہ )
میں سوچتا ہوں کیسے بصارت چلی گئی
اندھیر ہو گیا مرے عہد شباب میں
مجھ بد نصیب کی ابھی آدھی کٹی تھی عمر
اشعار بند رہ گئے دل کی کتاب میں
جی چاہتا ہے شان الٰہی رقم کروں
ورنہ خدا سزا ہی نہ دے دے عتاب میں
گھبرا کے پوچھتا ہوں الٰہی میں کیا کروں
فوراً صدا یہ آتی ہے دل سے جواب میں
ملٹن ترا خدا تو بڑا بے نیاز ہے
وہ تو بڑا علیم ہے دانائے راز ہے
راضی رہے خدا کی رضا پر جو آدمی
اس کے خلوص میں بھی نہیں ہے کوئی کمی
جو صبر و اشتیاق سے کرتے ہیں انتظار
ان کا بھی ذات پاک کے بھگتوں میں ہے شمار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.