موت اور جیون کا جو عالم جاننا چاہو
برف اور پانی کی یہ کہانی کافی ہوگی
پانی جم کر سخت ہوا اور برف بنا
برف نے پانی میں پھر بدلا روپ اپنا
جو شے مرتی ہے پھر پیدا ہوتی ہے
ہر جیتی شے موت کی گود میں سوتی ہے
برف اور پانی باہم کیا نقصان کریں
موت اور جیون دونوں کا ہم مان کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.