Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جوانی اور بڑھایا

لارڈ بائرن

جوانی اور بڑھایا

لارڈ بائرن

MORE BYلارڈ بائرن

    دلچسپ معلومات

    (لارڈ بائرن کی نظم YOUTH AND AGE کا ترجمہ)

    (۱)

    دنیا میں نہیں اس سے بڑی کوئی مصیبت

    جذبات کا مر جانا قیامت ہے قیامت

    جب بجھتا ہے دل کوئی مسرت نہیں رہتی

    جذبات میں اگلی سی حرارت نہیں رہتی

    (۲)

    جو لوگ لٹا بیٹھے ہوں سرچشمہ خوشی کا

    لیتے ہیں وہ کم بخت گناہوں کا سہارا

    وہ قلزم ہستی میں بھٹکتے ہی رہیں گے

    واماندہ ہیں ساحل پہ کبھی آ نہ سکیں گے

    (۳)

    مردوں کی طرح روح ٹھٹھر جاتی ہے ان کی

    اوروں کا ہے غم ان کو نہ کچھ فکر ہے اپنی

    احساس کا سرچشمہ ہی جب سوکھ چکا ہے

    پھر ان کے لیے زیست میں کیا خاک دھرا ہے

    (۴)

    ممکن ہے کہ یہ لوگ نظر آئیں کبھی شاد

    گو راتوں کی اب نیند وہ کر بیٹھے ہیں برباد

    کیا پوچھتے ہو ان کے تبسم کی حقیقت

    سبزے میں نہاں جیسے ہو اک خستہ عمارت

    (۵)

    اے کاش پلٹ آئے وہ ماضی کا زمانہ

    اک بار پھر آ جائے مجھے دل کو رلاتا

    صحرا میں کہیں پیاسے کو جیسے ملے پانی

    تسکین بہت دے گی مجھے اشک فشانی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے