کفن پر بارش
کفن پر برستی بارش نے
یاد دلایا لاش کو
وہ گاؤں جسے وہ چھوڑ چکی تھی
اس سے پیشتر کہ وہ جانتی
کہ وہ وہی ہے
یا کوئی اور
جس سے اس کا محبوب ہم آغوش ہوا
املی کے درخت کے نیچے
ایک عظیم سورج مکھی بلند ہوا
اس پیکر کو چھپانے
مقتولہ خادمہ کی روح
جسے گاؤں کے تالاب میں پھینک دیا گیا تھا
برگد پر بیٹھ کر
بولنے لگی ایک طوطے کے منہ سے
مٹی کی تہہ میں ککڑی کے بیجوں نے
بادلوں کی زبان میں
آپس میں سرگوشی کی
بارش کے رکنے سے پہلے ہی
لاش سرحد پار کر چکی تھی
قبرستان میں تمام نیل زدہ لاشیں
مہمان کو خوش آمدید کہنے منتظر کھڑی ہیں
کانچ کی گھنٹیاں بجاتے ہوئے ان کے ہاتھ
ملیالم میں اکیاون انگلیوں کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.