Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں بیٹھا دیکھتا ہوں

والٹ وہٹمین

میں بیٹھا دیکھتا ہوں

والٹ وہٹمین

MORE BYوالٹ وہٹمین

    میں دنیا کے تمام دکھوں اور تمام ظلم اور شرم ناکی کو بیٹھا دیکھتا ہوں

    میں ان نوجوانوں کو جو اپنے کیے پر پچھتاتے ہوئے خود اپنے آپ سے دکھی ہیں

    چوری چھپے تلملاتے ہوئے سسکیاں لیتے سنتا ہوں

    میں دیکھتا ہوں کہ نیچ لوگوں میں اولاد اپنی ماں سے بد سلوکی کر رہی ہے

    جو کسمپرسی کے عالم میں سوکھ کے کانٹا جان پر کھیل جانے کو تیار گور کنارے

    میں میاں کو بیوی سے بد سلوکی کرتے دیکھتا ہوں میں ان غریب سازوں کو دیکھتا ہوں جو نوجوان عورتوں کو ورغلا کر خراب کرتے ہیں

    میں حد کی چنگاریوں اور اکارت جانے والی محبت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کو دیکھتا ہوں

    میں دنیا میں یہ سب کچھ دیکھتا ہوں

    میں جنگ وبا اور استبداد کی کارستانی دیکھتا ہوں میں شہیدوں اور زندانیوں کو دیکھتا ہوں

    میں دیکھتا ہوں کہ سمندر پر کال پڑا ہے میں ملاحوں کو اس بات کے لیے

    قرعہ اندازی کرتے دیکھتا ہوں کہ باقیوں کی جان بچانے کے لیے کسے مارا جائے

    میں دیکھتا ہوں کہ اہل تکبر مزدوروں غریبوں حبشیوں اور انہی جیسوں کو

    کس طرح ذلیل اور رسوا کرتے ہیں

    یہ سب کچھ یہ تمام کمینگی اور کرب جس کا کوئی انت نہیں بیٹھا دیکھتا ہوں

    دیکھتا ہوں سنتا ہوں اور چپ رہتا ہوں

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے