میں تیرے سپنے دیکھوں
برکھا برسے چھت پر میں تیرے سپنے دیکھوں
برف گرے پربت پر میں تیرے سپنے دیکھوں
صبح کی نیل پری میں تیرے سپنے دیکھوں
کوئل دھوم مچائے میں تیرے سپنے دیکھوں
آئے اور اڑ جائے میں تیرے سپنے دیکھوں
باغوں میں پتے مہکیں میں تیرے سپنے دیکھوں
شبنم کے موتی دہکیں میں تیرے سپنے دیکھوں
اس پیار میں کوئی دھوکا ہے
تو نار نہیں کچھ اور ہے شے
ورنہ کیوں ہر ایک سمے
میں تیرے سپنے دیکھوں
- کتاب : Nuskha Hai Wafa (Kulliyat-e-Faiz) (Pg. 469)
- مطبع : Educational Publishing House (2009)
- اشاعت : 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.