'مر رہی ہے میری زبان' سے اقتباس
مر رہی ہے میری زبان
کیوں کہ زندہ رہنا چاہتے ہیں
میری زبان کے لوگ
زندہ رہنا چاہتے ہیں
میری زبان کے لوگ
اس شرط پہ بھی
کہ زبان مرتی ہے تو مر جائے
کیا آدمی کا زندہ رہنا
زیادہ ضروری ہے
یا زبان کا؟
ہاں جانتا ہوں
آپ کہیں گے
اس شرط پہ جو آدمی زندہ رہے گا
وہ زندہ تو ہوگا
مگر کیا وہ آدمی ہوگا؟
آپ مجھے جذباتی کرنے کی کوشش نہ کرو
آپ خود بتاؤ
اب جب
دانے دانے کے اوپر
کھانے والے کا نام بھی
آپ کا خدا انگریزی میں ہی لکھتا ہے
تو کون سے بے رحم والدین چاہیں گے
کہ ان کا بچہ
ایک ڈوب رہی زبان کے سفینے پہ بیٹھا رہے
جیتا رہے میرا بچہ
مرتی ہے تو مر جائے
آپ کی بوڑھی زبان!
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.