میرا وجود
میرا وجود
بس اتنا ہی تو باقی رہنے دے
میرا جو کچھ ہے وہ
سب تیرے نام کروں
میری وصیت
بس اتنی ہی باقی رہنے دے
میں جس رخ بھی جاؤں
بس تیرا دیدار کروں
ہر شے میں
تیرے پاس آؤں میں
اور ہر لمحہ اپنی الفت
تیری نذر کروں
میرا وجود
بس اتنا ہی تو باقی رہنے دے
چھپا سکوں میں کبھی نہ تجھ کو
میری بیڑیاں
بس اتنی ہی باقی رہنے دے
تیری رضا سے وابستہ
میں ہو کر رہ جاؤں
میری حیات کا مقصد ہو بس تیری ہی تعمیل
وہ بیڑی تو بیڑی ہے
بس تیری محبت کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.