میری محبوب سو سکتی ہے
میری محبوب سو سکتی ہے
ایک رومال پر
اور اگر دن خزاں کے ہوں تو
ایک گری ہوئی پتی پر بھی
میں نے دیکھا ہے شکاریوں کو
اس کے کنج کے آگے جھکتے ہوئے
وہ نیند میں بھی
ان سے منہ پھیر لیتی ہے
وہ تحفے میں اسے صرف
اپنا دیرینہ غم دیتے ہیں
میں اپنی جیبیں ٹٹولتا ہوں
کسی رومال یا پتی کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.