Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Khadija Azeem's Photo'

خدیجہ عظیم

1930 - 2020

افسانہ نگار انور عظیم کی اہلیہ، بہت سے روسی فن پاروں کو اردو میں منتقل کرنے کے ساتھ ساہتیہ اکادمی دہلی سے وابستہ ہو کر متعدد ترجمے کئے۔ ان کی شاہکار مترجم کتابوں میں لیو تالستاے کے مشہور زمانہ ناول "اننا کارنیا" اور ولادیمیر کرالنکو کی خود نوشت " نابینا موسیقار" کو پیش کیا جا سکتا ہے۔

افسانہ نگار انور عظیم کی اہلیہ، بہت سے روسی فن پاروں کو اردو میں منتقل کرنے کے ساتھ ساہتیہ اکادمی دہلی سے وابستہ ہو کر متعدد ترجمے کئے۔ ان کی شاہکار مترجم کتابوں میں لیو تالستاے کے مشہور زمانہ ناول "اننا کارنیا" اور ولادیمیر کرالنکو کی خود نوشت " نابینا موسیقار" کو پیش کیا جا سکتا ہے۔

خدیجہ عظیم کا تعارف

اصلی نام : خدیجہ زیدی

وفات : 16 Jan 2020

رشتہ داروں : زاہدہ زیدی (بہن), انور عظیم (شوہر), فاطمہ زیدی (والدہ), ساجدہ زیدی (بہن)

اردو ادب کی تاریخ میں ایسا بہت کم دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی کی پانچ بہنیں ہوں اور سب کی سب اردو زبان و ادب کی بڑی عالمہ میں شمار ہوتی ہوں۔ شاہدہ زیدی، صابرہ زیدی، زاہدہ زیدی، ساجدہ زیدی اور خدیجہ عظیم انہیں بہنوں میں سے ہیں۔ ان سب کی والدہ بیگم مختار فاطمہ زیدی خود ایک شاعرہ تھیں اور اور اردو ادب کی عظیم خاتون صالحہ عابد حسین کی بہن تھیں، جن کا سلسلہ نسب خواجہ الطاف حسین حالی تک پہنچتا ہے۔

خدیجہ عظیم اپنی بہنوں میں سب سے چھوٹی اور مایہ ناز افسانہ نگار انور عظیم کی اہلیہ تھیں۔ انہیں اردو، انگریزی کے ساتھ ساتھ روسی زبان پر بھی گہری گرفت حاصل تھی۔ انہوں نے انور عظیم کے ساتھ ماسکو میں پانچ سال قیام کے دوران بہت سے روسی فن پاروں کو اردو میں منتقل کیا اور پھر وہاں سے واپس آنے کے بعد ساہتیہ اکادمی دہلی سے وابستہ ہو کر متعدد ترجمے کئے۔ ان کی شاہکار مترجم کتابوں میں لیو تالستاے کے مشہور زمانہ ناول "اننا کارنیا" اور ولادیمیر کرالنکو کی خود نوشت " نابینا موسیقار" کو پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے متعدد کتابوں کے ترجمے کئے اور تنقیدی و تحقیقی مضامین لکھے۔

 ان کا انتقال جمعرات کی دوپہر بتاریخ 16 جنوری 2020 کو ہوا۔


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے