Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

محمد مظاہر کا تعارف

اصلی نام : سید محمد مظاہر

پیدائش : 02 Dec 1942 | فتح پور, اتر پردیش

پورا نام سید محمد مظاہر ہے۔ پیدائش 2 دسمبر 1942 فتح پور ہسوہ (یو پی) کا گآؤں پٹی سادات ہے۔ جہاں سے تقسیم ہند کے فوراً بعد والدین کے ساتھ وہ ( پنڈی) پاکستان چلے آۓ وہاں وہ کچی پاس کر کے پکی پہلی میں پڑھتے تھے۔ بی-اے تک کراچی میں تعلیم پائی اور اس میں اظافہ اخبارات اور دیگر کتب کے مطالعے سے کرتے رہے۔راولپنڈی میں مختصر قیام کے بعد پہلے باپ کی ملازمت اور پھر نوکری کی وجہ سے شہر شہر اور لا طینی امریکہ کو چھوڑ کر دنیا بھر کی خاک چھانتے رہے۔انسان کے چاند پر پہنچتے ہی انہوں نے شادی کی اور دو بیٹیاں ہیں جو شادی شدہ ہیں اور سمندر پار بستی ہیں۔چین اور بھارت کے سفر ناموں کے علاوہ متعدد مضامین لکھے ہیں اور جارج اورول کی اینیمل فارم اور ہومیج ٹوکیٹا لونیہ کا ترجمہ کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ " نو آبادیاتی نظام  برصغیر کا ادبی سفر" پر مقالہ بھی لکھ چکے ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے