بسکہ حیرت سے ز پا افتادۂ زنہار ہے
دلچسپ معلومات
۱۸۱۶ء
بس کہ حیرت سے زپا افتادۂ زنہار ہے
ناخن انگشت بتخال لب بیمار ہے
جی جلے ذوق فنا کی ناتمامی پر نہ کیوں
ہم نہیں جلتے نفس ہر چند آتشبار ہے
زلف سے شب درمیاں دادن نہیں ممکن دریغ
ورنہ صد محشر بہ رہن جلوۂ رخسار ہے
ہے وہی بدمستی ہر ذرہ کا خود عذر خواہ
جس کے جلوے سے زمیں تا آسماں سرشار ہے
بس کہ ویرانی سے کفر و دیں ہوے زیر و زبر
گرد صحراے حرم تا کوچۂ زنار ہے
اے سر شوریدہ ذوق عشق و پاس آبرو
جوش سودا کب حریف منت دستار ہے
مجھ سے مت کہ تو ہمیں کہتا تھا اپنی زندگی
زندگی سے بھی مرا جی ان دنوں بیزار ہے
آنکھ کی تصویر سر نامے پہ کھینچی ہے کہ تا
تجھ پہ کھل جاوے کہ اس کو حسرت دیدار ہے
وصل میں دل انتظار طرفہ رکھتا ہے مگر
فتنہ تاراج تمنا کے لیے درکار ہے
ایک جا حرف وفا لکھا تھا سو بھی مٹ گیا
ظاہرا کاغذ ترے خط کا غلط بردار ہے
آگ سے پانی میں بجھتے وقت اٹھتی ہے صدا
ہر کوئی درماندگی میں نالے سے ناچار ہے
در خیال آباد سوداے سر مژگان دوست
صد رگ جاں جادہ آسا وقف نشتر زار ہے
خانماں ہا پائمال شوخی دعوی ے اسدؔ
سایۂ دیوار سیلاب در و دیوار ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.