جاتا ہوں جدھر سب کی اٹھے ہے ادھر انگشت
دلچسپ معلومات
۱۸۱۶ء
جاتا ہوں جدھر سب کی اٹھے ہے ادھر انگشت
یک دست جہاں مجھ سے پھرا ہے مگر انگشت
میں الفت مژگاں میں جو انگشت نما ہوں
لگتی ہے مجھے تیر کے مانند ہر انگشت
ہر غنچۂ گل صورت یک قطرۂ خوں ہے
دیکھا ہے کسو کا جو حنا بستہ سر انگشت
گرمی ہے زباں کی سبب سوختن جاں
ہر شمع شہادت کو ہے یاں سر بسر انگشت
خوں دل میں جو میرے نہیں باقی تو پھر اس کی
جوں ماہی بے آب تڑپتی ہے ہر انگشت
شوخی تری کہہ دیتی ہے احوال ہمارا
راز دل صد پارہ کی ہے پردہ در انگشت
بس رہتے ہیں باریکی و نرمی ہے کہ جوں گل
آتی نہیں پنجے میں بس اس کے نظر انگشت
افسوس کہ دنداں کا کیا رزق فلک نے
جن لوگوں کی تھی در خور عقد گہر انگشت
کافی ہے نشانی تری چھلے کا نہ دینا
خالی مجھے دکھلا کے بوقت سفر انگشت
مژگاں کی محبت میں جو انگشت نما ہوں
لگتی ہے مجھے تیر کے مانند ہر انگشت
کس رتبہ میں باریکی و نرمی ہے کہ جو گل
آتی نہیں پنجہ میں بس اس کے نظر انگشت
لکھتا ہوں اسدؔ سوزش دل سے سخن گرم
تا رکھ نہ سکے کوئی مرے حرف پر انگشت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.