زبس خوں گشتۂ رشک وفا تھا وہم بسمل کا
دلچسپ معلومات
۱۸۱۶ء
زبس خوں گشتۂ رشک وفا تھا وہم بسمل کا
چرایا زخم ہاے دل نے پانی تیغ قاتل کا
نگاہ چشم حاسد دام لے اے ذوق خود بینی
تماشائی ہوں وحدت خانۂ آئینہ دل کا
شرر فرصت نگہ سامان یک عالم چراغاں ہے
بہ قدر رنگ یاں گردش میں ہے پیمانہ محفل کا
سراسر تاختن کوشش جہت یک عرصہ جولاں تھا
ہوا داماندگی سے رہرواں کی فرق منزل کا
سراپا رہن عشق و ناگزیر الفت ہستی
عبادت برق کی کرتا ہوں اور افسوس حاصل کا
بہ قدر ظرف ہے ساقی خمار تشنہ کامی بھی
جو تو دریاے مے ہے تو میں خمیازہ ہوں ساحل کا
مجھے راہ سخن میں خوف گمراہی نہیں غالبؔ
عصاے خضر صحراے سخن ہے خامہ بیدل کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.